نبوت سے ہجرت تک

by Other Authors

Page 41 of 81

نبوت سے ہجرت تک — Page 41

ام بچہ کفار مکہ نے جو بھی تجویز پیش کی وہ اس قابل نہ تھی کہ اس پر عمل ہوسکے لیکن وہ تو یہ سوچتے ہوں گے کہ محمد نے ہماری کوئی بات نہیں مانی۔ماں۔ماشاء اللہ بالکل یہی بات ہے۔پہلے انہوں نے حضرت ابو طالب - سامنے کئی باتیں رکھیں پھر اس میں ناکامی کے بعد وہ بار بار پیارے آ سے بات کرتے رہے اور ہر بار انکا ر ہی ہوا۔ہجرت حبشہ سے بھی انکے وقد نا کام اور شرمندہ لوٹا۔اور سب سے زیادہ صدمہ یہ کہ قریش کے بڑے بڑے سردار بھی اسلام قبول کرنے لگے۔اور ان کی کوئی بھی کوشش کوئی لالے ان کو روک نہیں رہی تھی۔اسلام کی ترقی ان کے لئے عذاب جار گئی۔ہر قبیلہ نے اپنے اپنے آدمیوں کو مظالم کا نشانہ بنا کر دیکھ لیا۔وہ چٹان کی طرح جمے رہے۔اب تو اُن کا غصہ سخت بھڑک اٹھا۔اور انہور نے فیصلہ کیا کہ صرف مسلمانوں کو نہیں بلکہ حضرت ابو طالب کے پور قبیلہ بنو ہاشم کو بھی سزا دینی چاہئیے۔جو را بر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کار دے رہے ہیں۔چنانچہ محرم سے نبوی کو ایک باقاعدہ معاہدہ لکھا گیا۔کہ بنو ہاشم، بیتو مطلب اور سلمانوں سب سے ہر قسم کی تجارت اور تعلقات توڑ لئے جائیں اور ان کو بالکل الگ کر دیا جائے۔اس معاہدے پر بڑے بڑے سرداروں کے دستخط تھے۔اس کو خانہ کعبہ کی دیوار کے ساتھ لٹکا دیا اور بنو مطلب میں سے سوائے ابو لہب کے مسلمان مشترک سب بنو ہاشم کے ساتھ شعبہ ابی طالب میں قید کر دیئے گئے۔