مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 17 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 17

17 طریق یہ ہے کہ زید یا بکر سے جو مختلف روایتیں آتی ہیں پہلے ان کے ٹکڑے بیان کر دے گا پھر ایک اور مکمل روایت لکھے گا۔اس طرح وہ ان مکمل روایات کی ایک مکمل زنجیر پیش کر دے گا۔روایات کے ٹکڑے وہ بے شک دیتا چلا جائے گا لیکن وہ اس زنجیر میں ٹھیک نہیں آئیں گے۔وہ ہمارے سامنے واقعات کی ایسی زنجیر رکھ دے گا کہ جس سے تمام اعتراضات جو صحابہ پر پڑتے ہیں دور ہو جائیں گے اور جو صحیح و درست روایت ہو گی وہی اس زنجیر میں ٹھیک آئے گی۔ان اصول کے ماتحت میں نے دو لیکچر اسلامی تاریخ پر اسلامیہ کالج لاہور میں دیئے تھے جن میں سے ایک اسلام میں اختلافات کا آغاز “ کے نام سے شائع بھی ہو چکا ہے۔“ مشہور عالم تاریخ طبری کے مخصوص اسلوب اور منفرد انداز کے تتبع میں اب تک تاریخ احمدیت میں بھی احراری مطالبہ اقلیت (1934ء۔1974ء) کی چہل سالہ جارحانہ سرگرمیوں کا ذکر اپنے اپنے موقع پر ترتیب زمانی کے مطابق کیا جا چکا ہے۔اب اس باب میں اس مطالبہ کے حقیقی عالمی پس منظر پر روشنی ڈالی جائے گی جس سے ضمناً مطالبہ کے اصل ملکی خد وخال بھی انشا اللہ نمایاں ہو کر سامنے آجائیں گے اور بتوفیقہ تعالیٰ نہ صرف دنیا بلکہ خدا کی مقدس جماعت کو پتہ چلے گا کہ تحریک احمدیت کے خلاف عالمی سطح پر کتنے خوفناک طوفان اٹھے مگر رب العرش نے اپنے وعدوں کے مطابق نظام خلافت کی برکت سے اُن کے رخ پلٹ دیئے اور احمدیت کی کشتی پوری شان و شوکت سے ساحل مراد تک پہنچی۔اسی طرح پہلی بار احمدیت کی مخالف طاقتوں اور ان کے آلہ کار بہت سی مسلم اور غیر مسلم شخصیات کا اصل چہرہ ان کے سامنے آجائے گا اور اُن کے بہت سے سر بستہ رازوں اور خفیہ واقعات سے پردہ اٹھ جائے گا۔حواشی: 3 تریدی۔کتاب الفتن باب ما جاء من این بیخرج الدجال 2 عربی میں ہتھوڑے کو مطرقہ کہتے ہیں ( القاموس الجدید تالیف وحید الزمان قاسمی کیرانوی ناشر ”ادارہ اسلامیات“ لاہور اشاعت جون1990ء) براہین احمدیہ جلد چہارم صفحه 289 طبع اول مطبع ریاض ہند امر تسر باہتمام محمد حسین صاحب مراد آبادی سال اشاعت 1884ء۔4 " الفضل “2 فروری 1944ء صفحہ 3۔