مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 85 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 85

85 انہیں یہ راہ دکھائی۔لہذا سوشلزم کے سامنے سر جھکانا تصور ختم نبوت کا لازمی تقاضا ہے اور ایسا کرنے میں انہوں نے ختم نبوت سے بغاوت نہیں کی بلکہ ”وہ عین اس راستے پر چل رہے ہیں جو خدا نے شروع ہی مقدر کر رکھا تھا اور یہی نظام کائنات کی ارتقائی شکل ہے۔“ اب اگر بار یک نظر سے مطالعہ کیا جائے تو قرۃ العین کی تقریر بدشت کا نفرنس اور سر اقبال کی مذکورہ تحریر دونوں ہی سلطانی جمہور کے چشمہ سے نکلے ہیں۔فرق صرف یہ ہے کہ قرۃ العین نے سوشلزم کی تائید سے پہلے قرآن مجید کی منسوخی کا اعلان ضروری سمجھا مگر فلسفی اقبال نے کارل مارکس اور اس کی معاشی تھیوری سے محبت و عقیدت کی بنیاد ختم نبوت کے اپنے فلسفیانہ تصور پر رکھی جس سے بڑھ کر قرآن و اسلام سے بغاوت کیا ہو گی ؟ بہر رنگے کہ خواہی جامه می پوش من انداز قدت را می شناسم حواشی: 1 " اقبال " صفحه 15-16 از عتیق صدیقی مکتبہ جامعہ نئی دہلی۔اگست 1980ء۔2 کلیات مکاتیب اقبال جلد دوم صفحه 392 - از سید مظفر حسین برخی اردو اکادمی دہلی اشاعت 1993ء۔3 مقالات یوم اقبال صفحہ 157 قومی کتب خانہ لاہور۔جنوری 1948ء۔4 اردو ترجمہ صفحہ 53 از ڈاکٹر عبد الحق شعبہ اردو د بلی یونیورسٹی دیلی ناشر بزم احباب دہلی مارچ 1975ء۔جمال پر لیس جامع مسجد دہلی۔5 کلیات مکاتیب اقبال جلد اول صفحہ 673 مرتب سید مظفر حسین برنی۔ناشر اردو اکادمی دہلی اشاعت چہارم 1993ء۔6 کلیات مکاتیب اقبال جلد دوم صفحہ 94 مرتب سید مظفر حسین برنی۔ناشر اردو اکادمی دہلی اشاعت دوم 1993ء۔اقبال نامہ حصہ اول صفحہ 46-47 ناشر محمد اشرف تاجر کتب کشمیری بازار لاہور۔8 کلیات مکاتیب اقبال جلد دوم صفحه 157 ناشر اردواکادمی دہلی اشاعت دوم 1993ء۔دفتر ششم مثنوی مولاناروم ( ناشر ادارہ الفیصل ) اردو بازار لاہور۔جلد ششم صفحہ 30 اشاعت 1976ء۔10 The Reconstruction of Religious Thought in Islam، صفحہ 125-126۔ناشر شیخ محمد اشرف لاہور1999ء۔11 12 13 14 "صفحہ 348 تا350۔ناشر سندھ ساگر اکادمی۔چوک مینارانار کلی لاہو ر۔"احمدیہ تحریک" ايضا صفحہ 375۔ایضاً صفحہ 378۔ايضا صفحہ 387۔