مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر

by Other Authors

Page 137 of 344

مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 137

137 آئی کہ اُسکے اتر آنے کی درخت سے تدبیر ہے کیا؟ بالآخر بوجھ بھجکڑ بلائے گئے۔آکر درخت کے پاس کھڑے ہوئے۔کبھی اوپر کو دیکھتے ہیں اور کبھی نیچے کو۔سوچ ساچ کر بولے کہ رشی لاؤ۔رستمی لائی گئی۔کہا کہ اس میں گرہ لگا کر پھند الگاؤ اور اس کو قوت کے ساتھ اوپر پھینکو اور اس شخص سے کہا کہ اُس کو پکڑ پھندہ کمر میں ڈال لے غرضکہ رتا پھینکا گیا۔اس نے پکڑ کر کمر میں ڈال لیا۔اب نیچے والوں سے کہا کہ زور سے جھٹکا مارو۔انہوں نے زور سے جھٹکالگا یا۔وہ پٹ سے نیچے آپڑا۔ہڈی پسلی ٹوٹ گئیں۔بھیجا نکل کر دور جا پڑا۔ختم ہو گیا۔لوگوں نے بوجھ بھجکڑ سے دریافت کیا کہ یہ کیسی تدبیر تھی یہ تو مر گیا۔بوجھ بھجکڑ جواب میں کہتے ہیں۔مر گیا تو میں کیا کروں۔اسکی قسمت ! میں نے سینکڑوں آدمی اس ہی صورت سے رسی کے ذریعہ کنوئیں سے نکلوائے ہیں۔تو جیسے اس بوجھ بھجکڑ نے قیاس کیا، کنوئیں پر کھجور کے درخت کو۔ایسا ہی انطباق اور استدلال آجکل کیا جا رہا ہے۔اسی استدلال کی بدولت (مشاہدہ ہے) مو پلوں کی قوم کو تباہ وبرباد کر دیا۔ان لیڈروں اور اُنکے ہم خیال مولویوں نے لیکچر دیئے۔عربی النسل تھے۔جوش پیدا ہو گیا۔بھڑک اٹھے پھر جو کچھ اُنکا حشر ہوا، اسکو معلوم ہے۔پھر ایک لیڈر بھی وہاں نظر نہ آیا۔کسی نے بھی ان کی امداد نہ کی۔چاہتے یہ ہیں کہ ہم تو کرسی صدارت پر بیٹھے رہیں اور لوگ جانیں دیتے رہیں۔یہ انجام ہوتا ہے بے اصول کاموں کا کہ موپلوں کی قوم برباد ہو گئی۔بجائے ترقی کے پستی کی طرف پہنچ گئے۔بالکل وہی صورت ہے کہ کھجور کے درخت سے زمین پر لایا گیا۔بلندی سے پستی کی طرف آیا۔انجام ہلاکت ہوا تو یہ جس قدر من گھڑت تدابیر نصوص کے خلاف ہیں انکا درجہ بھی اس بوجھ بھجکڑ کی تدبیر سے کم نہیں۔جو انجام وہاں ہو اوہی یہاں ہو گا کہ بلندی سے پستی کی طرف آؤ گے۔آؤ گے کرو کے خلاف مت کرو۔حدود شرعیہ کا تحفظ۔لگاؤ ایڑی چوٹی تک کا زور۔واللہ ثم والله ثم واللہ۔ایک انچ بھی تو آگے نہیں چل سکتے۔کر کے دیکھ لو اور یہ ہی دیکھ لو کہ کسی نتیجہ پر پہنچتے ہو یا نہیں۔مسلمانوں کی فلاح اور اُنکی بہبودی تدابیر منصوبہ ہی میں ہے۔یہ بالکل ایسی ہی بات ہے جیسے بعض لوگ دعا ماثور کو چھوڑ کر اور طریق دعا کا اختیار کرتے ہیں۔ظاہر ہے کہ اگر یہ طریق مقبول اور پسندیدہ خدا اور رسول کا ہوتا تو وہ بھی تو تعلیم کر دیا جاتا۔جب نہیں کیا گیا اس سے