مطالبہء اقلیت کا عالمی پس منظر — Page 150
150 کہ مسلمانوں کی طرف سے پیش ہوتے ہیں ؟ میں اس جگہ یہ امر بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میں ہر گز یہ نہیں سمجھتا کہ سب کے سب ہندو مذکورہ بالا خیالات میں مبتلا ہیں۔ان میں یقیناً ایسے لوگ بھی ہوں گے جو ان خیالات کو اسی طرح حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہوں گے جس طرح اقلیتوں کے لوگ۔چنانچہ بعض ہند و صاحبان نے ان خیالات کے خلاف اظہار نفرت کیا بھی ہے۔لیکن افسوس یہ ہے کہ یہ طبقہ بہت تھوڑا اور دوسرے گروہ کے مقابلہ میں کم اثر رکھنے والا ہے۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ ایک دن ایسا آجائے کہ ہندوؤں کے دل سے تعصب اور کینہ نکل جائے اور وہ اپنے اس مرض سے صحت پائیں جس کی وجہ سے اپنی قوم کے سوا ہر قوم انہیں گردن زدنی نظر آتی ہے۔لیکن جب تک وہ دن آئے اس وقت تک نہایت ضروری ہے کہ اقلیتوں کی حفاظت کا کوئی سامان ہو۔3 حواشی: 3" سویٹ کیمونسٹ پارٹی تاریخ کے آئینہ میں " صفحہ 42-43۔مطیع ابن حسن آفسٹ پر لیس کراچی۔2 ایضاً صفحه 85-87- 3 ” ہندوستان کے موجودہ مسئلہ کا حل صفحہ 51 تا 57۔طبع اول دسمبر 1930ء کا تب قاضی بشیر احمد بھٹی مطبع ہال بازار امر تسر باہتمام شیخ غلام یسین پر نظر وانوار العلوم جلد 11 صفحہ 294-300۔ناشر فضل عمر فاؤ نڈیشن ربوہ۔