مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے

by Other Authors

Page 77 of 86

مسلم نوجوانوں کے سنہری کارنامے — Page 77

154 مسلم نوجوانوں کے سند کارنامے 153 مسلم نوجوانوں کے نامے جلب منفعت اور معمولی لالچ کے لیے ان سراسر غیر اسلامی باتوں کو جز واسلام بنا کر عوام الناس کے قلوب پر یہ بات نقش کر رکھی ہے کہ یہ باتیں نہایت ضروری ہیں۔اور ان کے بغیر مرنے والے کی روح قرار حاصل نہیں کر سکتی۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کی حالت پر رحم کرے۔آمین۔ا۔(مسلم کتاب الاداب) ۳- (ابن سعد زکر حمنہ بنت جحش) ۵۔( بخاری کتاب الجنائز) حوالہ جات ۲۔(ابن سعد ذکر واقد بن عبد الله )۔(اسد الغابہ ج 4 ص 85) خدمت والدین صحابہ کرام کے اخلاق میں دوسری نیکیوں کے ساتھ والدین کی اطاعت اور خدمت کا جذبہ بھی اسلام نے بہت اعلیٰ پیمانہ پر پیدا کر دیا تھا اور اس میں کافر و مومن کی کوئی تخصیص نہ تھی۔وہ دنیوی امور میں ان کی خدمت نہایت اہتمام سے کرتے اور ان کی خوشنودی کا ہر ممکن خیال رکھتے تھے۔اور دینی امور کے سوا تعلیم کے مطابق وہ کسی بات میں بھی ان کے منشاء کو نظر انداز نہیں کرتے تھے۔-1- حضرت عثمان کے زمانہ میں کھجور کی قیمت بہت زیادہ ہوگئی تھی۔اس وجہ سے کھجور کا درخت بھی بہت قیمت پانے لگا تھا۔لیکن ایک دفعہ حضرت اسامہ بن زید نے کھجور کے ایک درخت میں شگاف کیا اور اس میں سے جمار نکالا۔چونکہ اس درخت کے ضائع ہو جانے کا احتمال تھا۔کسی نے کہا کہ جب کھجور کے درخت کی قیمت بہت بڑھ گئی ہے۔آپ اسے اس طرح کیوں ضائع کرتے ہیں۔تو انہوں نے جواب دیا کہ میری ماں کی یہ خواہش تھی اور میں حتی الوسیع اس کی فرمائش کو پورا کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں۔2 حضرت ابو ہریرہ کی ماں نے اسلام قبول نہ کیا تھا۔آپ اسے تبلیغ کرتے رہتے تھے لیکن اس پر کوئی اثر نہ ہوتا تھا۔ایک روز انہوں نے تبلیغ کی تو ماں نے آنحضرت ﷺ کی شان مبارک میں کوئی ناشائستہ کلمات کہے۔اور کوئی ہوتا تو نتیجہ نہایت خطرناک نکلتا۔جیسا کہ بعض دوسرے واقعات سے ظاہر ہے لیکن ماں تھی اس لیے آپ نے صبر کیا۔تا ہم دل پر اس قدر چوٹ لگی کہ پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔اور آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ دعا کیجئے۔اللہ تعالی میری ماں کو ہدایت دے۔باوجود یہ کہ حضرت ابو ہریرہ کی والدہ مومنہ نہ تھیں تاہم جب تک وہ زندہ رہی آپ نے حج نہیں کیا۔مبادا ان کی غیر حاضری میں اسے کوئی تکلیف پہنچے۔www۔alislam۔org