مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 352
(۳۵۲) ڈاکٹر راجہ نذیر احمد ظفر (ربوہ) جو اک دنیا کا موضوع سخن تھا کہ شہید جستجوئے علم وفن تھا وہ اپنی ذات میں اک انجمن تھا اسے اپنا رہی تھی ساری دنیا مگر اپنے وطن میں بے وطن تھا وہ آخر مر کے پہنچا دیں اپنے قتیل جذبہ حب وطن تھا خدا کی طرف موڑی سائینس یہ اک مومن موحد کا چلن تھا نکالی جوئے شیر اٹلی میں اسنے یہ پاکستان کا اک کوہ کن تھا لیا انعام نوبل شاہ سے جب لباس قومی اس کے زیب تن تھا شمی دربار میں اچکن پر طرہ یہ اک جھنگوی کا دیسی با نمکین تھا بڑی قوموں نے جانا اسکو مانا کہ منوانے کا اسکے پاس فن تھا پڑوسی مشرکوں کو دیں شکستیں سپوت پاک یہ باطل ممکن تھا خداوند تیری رحمت ہو اس پر کہ اک دنیا کا پیارا یارمن تھا یہ چند الفاظ نذر اس کی ہیں راجہ جواک دنیا کا موضوع سخن تھا