مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 235 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 235

(۲۳۵) جلا وطنی آئین سٹائین نے اپنی متاع عزیز کا کٹھن وقت نازی دور حکومت کے دوران اپنے وطن جرمنی میں گزارا۔اس کو فوجیوں سے سخت نفرت تھی۔نازی دور حکومت میں جو ظلم وستم یہودیوں پر ڈھائے گئے ان میں آئین سٹائین کو ۱۹۳۳ء میں قتل کر نیکا منصوبہ بھی شامل تھا۔نازیوں نے اس کی تمام جائیداد ضبط کر لی تھی۔اس واقعہ کے پورے میں سال بعد ۱۹۵۳ء میں لا ہور (پاکستان) میں مارشل لاء نافذ کیا گیا اور ہونیوالے مذہبی فسادات میں سلام کو قتل کرنیکا منصوبہ بنایا گیا مگر وہ اپنے ایک استاد کے یہاں چھپ گئے۔جس طرح آئین سٹائین کو مذہبی عصبیت کی بناء پر ملک بدر ہونا پڑا اسی طرح ۱۹۵۴ء میں سلام اپنے مادر وطن پاکستان کو دل برداشتہ ہو کر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے اور برطانیہ میں مستقل سکونت اختیار کر لی۔ڈاکٹر سلام نے برطانیہ منتقل ہو نیکا قدم نہایت بھاری دل سے اٹھایا تھا ان کا دل وطن عزیز کی محبت سے لبالب بھرا ہوا تھا۔اس لئے جب صدر پاکستان محمد ایوب خاں نے ان کو اپنا سائینسی مشیر بنانیکا عزم کیا تو سلام نے یہ پیش کش بصد مسرت قبول کر لی۔اور جلد ہی پاکستان میں سائینسی انقلاب لانے کیلئے تعلیمی اصطلاحات کی بہت ساری تجاویز پیش کیں۔بلکہ تقاریر کے ذریعہ بیوروکریسی کو سائینسی پالیسی اپنانے سے ہو نیوالے فوائک سے آگاہ کیا۔آپ نے پاکستان میں سائینس کے فروغ کیلئے انتھک کوشش کی اور کئی دور رس ، نفع مند منصوبے تیار کئے اور خود ان کی راہبری کی جیسے : فاؤنڈر چیر مین سپارکو SUPARCO ہمبر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نتھیا سمر کالج کا قیام (جو پچھلے ۲۷ سال سے منعقد ہو رہا ہے ) ، چیف سائینفک ایڈوائزر، کراچی کے کانوپ KANUPP ری ایکٹر کی خریداری، ممبر نیشنل سائینس کونسل، ایڈوائز رایجوکیشن کمیشن ، اسلامک سائینس فاؤنڈیشن کے قیام کیلئے بلیو پرنٹ درجنوں مضامین ، پالیسی پیپرز اور تقاریر آپ نے کئی ایک انہونے منصوبوں کو ملک کی ترقی کیلئے پایہ تکمیل تک پہنچایا۔غیر ممالک سے کڑوڑوں روپے کا سائینسی سامان اور آلات جو مغربی درسگاہوں اور لیبارٹریوں میں فرسودہ ہو چکے تھے وہ