مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 217 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 217

(۲۱۷) ہر چیز باہر سے آتی ہے۔ہم ان کو کمپاؤنڈ کر کے گولیاں بنا لیتے ہیں۔یہ قابل افسوس حالت ہے حتی کہ ہم ملک کے اندر اسپیرین بھی نہیں بناتے۔پہلے ہم وٹامن یہاں بنایا کرتے تھے اب وہ بھی نہیں بناتے۔لہذا اس ضمن جو شخص ریسرچ کر رہا ہے وہ سوچے گا میری ریسرچ کا کیا فائدہ؟ جب ٹیکنالوجی با ہر سے آرہی ہے۔sciences سوال پاکستان میں اس وقت فزکس کی تعلیم کی کیا صورت حال ہے؟ جواب فزکس اس وقت بہت کمزور ہے، فی الحقیقت فزکس اور ریاضی بھی ، یعنی basic کمزور ہیں۔کیمسٹری قدرے بہتر ہے۔لیکن فزکس اور میتھ تو قابل افسوس حد تک کمزور ہیں۔مجھے بتلایا گیا ہے کہ ملک کے اندر دو یا تین پروفیسر ہیں۔اگر ملک کے اندر ایک بھی پی ایچ ڈی موجود نہیں جوایم اے کے لیول پر پڑہا سکے تو آپ قابل آدمی کیسے پیدا کریں گے ؟ گزشتہ ایک سو سال میں پنجاب یو نیورسٹی سے ایک شخص نے بھی ریاضی میں پی ایچ ڈی نہیں کیا ہے۔سوال: آپ نے نوبل انعام دو دوسرے سائینسدانوں کے ساتھ شئیر کیا تھا ان کا اس اتحاد یعنی و یک فورس اور الیکٹرو میگنے ٹزم کے اتحاد میں کیا کنٹری بیوشن تھا؟ جواب: وائن برگ میرے متوازی کام کر رہا تھا میں نے یہ بات اپنے نوبل لیکچر میں بھی کہی ہے۔یعنی شئیر نگ مکمل طور پر محدود تھی۔اس میں اور لوگوں کو بھی شیر کیا جا سکتا تھا لیکن ان کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن ان کا اصول یہ ہے کہ انعام تین سے زیادہ لوگوں کو نہیں دیا جا سکتا۔مجھے نہیں معلوم آپ نے وہ سٹوری سنی ہے کہ نہیں۔ایک ٹیلی ویژن پروگرام پچھلے پندرہ سال سے چل رہا تھا اور وہی شخص کئی سالوں سے انٹر ویو لے رہا تھا۔وہ میرے پاس ٹریسٹ میں آیا اور ہارورڈ کے علاوہ ان جگہوں پر بھی گیا جہاں انعام لینے والے رہ رہے تھے۔ان کا انٹرویو پہلے ان کے گھر جا کر لیا۔اس لئے اس روز جب ہم سب میز کے گرد بیٹھ گئے تو اس نے کہا کہ آج ہم چھ انعام یافتہ بیٹھے ہیں تین فزکس میں، ایک کیمسٹری میں اور دو میڈیسن میں ، اس نے کہا جین ٹیل مین آج ہم میں ایک مسلمان ، دو عیسائی ، تین یہودی موجود ہیں۔مجھے بتلائے کہ انعام کی اسی سالہ تاریخ میں ہم نے پہلی بار کیوں ایک