مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 202 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 202

(۲۰۲) یہاں قیام کے دوران میں نے جو ضروری کتا بیں اٹھیں کیں ان میں سے چند ایک قابل ذکر یہ ہیں۔ڈائریکٹری آف میتھے سے ٹیشنز فرام ڈیوٹیمینٹ کنٹریز ، ڈائریکٹری آف فزی سسٹ ، ڈائیر یکٹری آف فزے سسٹ فرام افریقہ، ڈائریکٹری آف آئی سی ٹی پی عرب فرینڈ سوسائٹی۔ان میں سے " پہلی دو کتابیں مجھے پہلی کیشن آفس نے فراہم کیں۔ان ڈائریکٹریز کی فہرست سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ ڈاکٹر سلام کو ترقی پذیر ممالک کا کتنا خیال تھا۔مجھے قوی امید ہے کہ آئی سی ٹی پی ان کتابوں کے نئے نئے اور آپ ٹو ڈیٹ ایڈیشن شائع کرتی رہے گی۔حیدرآباد میں سلام سے ملاقات تین ہفتہ کے مختصر قیام کے دوران آئی سی ٹی پی سے میرا دل لگ گیا۔یہاں سٹاف کے ممبران نے میری ہر سہولت کا خیال رکھا جس سے پروفیسر سلام کی یاد تازہ ہوتی رہیگی۔پروفیسر سلام سے میری ملاقات زندگی میں صرف ایک بار ہوئی اور وہ بھی جب میں ۱۹۸۹ء کے موسم گرما میں ایک ہجوم میں شامل تھا۔میں اس وقت اور نگ آباد گیا ہوا تھا مگر اس روز حیدر آباد لوٹ آیا جبکہ ریل گاڑی اس روز دیر سے آئی۔جب میں اپنے گھر پہنچا تو مجھے والدہ صاحبہ سے معلوم ہوا کہ اگلی صبح پر وفیسر سلام بر لا میموریل لیکچر دینے والے تھے۔مجھے ان سے ملنے کی کوئی امید نہ تھی۔لیکن والدہ صاحبہ نے مجھ پر زور دیا کہ میں رکشا لیکر ائر پورٹ جاؤں باجود یکہ میں لیکچر نہیں سن سکا تھا۔میں بھاگم بھاگ برلا پلینے ٹیریم پہنچا جہاں اس وقت سوال و جواب کی محفل جاری تھی۔وہاں پہنچ کر مجھے معلوم ہوا کہ وہ اسی شام۔رخصت ہونیوالے تھے۔مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ یہاں سے مسجد جانیوالے تھے جو چار مینار چوک کے تاریخی علاقہ میں واقع ہے۔مسجد میں آپ نے ترقی پذیر ممالک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کے فروغ پر یادگار تقریر کی۔آپ نے تقریر میں قرآن پاک کی آیات مبارکہ کے حوالے دئے۔جن میں اللہ تبارک تعالٰی انسانوں سے علم حاصل کرنے پر زور دیتا ہے: ان في خلق السموت والارض و اختلاف الليل والنهار لايت لا ولى الباب ( 3:191 ) آپ نے اپنی تقریر دلپذیر میں مزید فرمایا کہ قرآن مجید میں سات سو پچاس آیات کریمہ ایسی