مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 201 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 201

کتاب کے تراجم (۲۰۱) مجھے آئی سی ٹی پی کی لائیر یری بہت ہی پسند آئی۔جس کا سارا سٹاف بہت ہی تعاون کرنے والا تھا۔ان کا آن لائن ڈاکو من ٹیشن سسٹم بھی اعلیٰ قسم کا تھا۔پروفیسر عبد السلام کی ذاتی کتب کا مجموعہ اور کچھ دوسری اشیاء کو مرکزی لائمیر بری کے ایک کشادہ کمرہ میں بہت حفاظت سے رکھا گیا ہے۔بلکہ ان اشیاء کی حفاظت کیلئے لا کھیر میری کا سٹاف ویڈیو مانیٹر کے ذریعہ اس کو مسلسل دیکھتا رہتا ہے کہ کوئی ان گنت آنے والے مہمانوں میں سے ان کو چھیڑے نہیں۔پچھلے چند سالوں سے سینٹر میں ہر سال چار ہزار کے قریب لوگ آتے ہیں۔یہاں اور مرکزی لائیبریری میں میں نے کتاب آئیڈلیز اور ری لیٹیز کے مختلف تراجم دیکھے جیسے اردو، فارسی، عربی، چائینیز ، جاپا نیز ، اور یوروپ کی مختلف زبانوں میں۔A Pictorial Biography of Abdus Salam– آئی سی ٹی پی میں قیام کے دوران میں نے دیواروں پر نیز کتابوں میں شائع پر وفیسر سلام کے بہت سارے فوٹو گراف دیکھے جو کہ میرے لئے نئے تھے۔مجھے یقین ہے کہ ان کے آرکائیوز میں اور بھی فوٹو ہوں گے۔پروفیسر سلام کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ وہ سٹیٹس مین بھی تھے جن کی وجہ سے یہ فوٹوگراف اور بھی قیمتی بن جاتے ہیں۔میرے خیال میں تمام تصاویر بذات خود ایک کتابی صورت میں شائع کی جاسکتی ہیں جس کا عنوان یہ ہونا چاہئے۔ایسی شائع ہونے والی کتاب اپنی قسم کی خاص ہوگی۔اسی طرح ایک اور کتاب شائع ہونی چاہئے جس کا عنوان ہو Collected Speeches of Abdus Salam ایسی کتاب میں ان کی تمام تقاریر شائع کی جائیں جو تعداد میں ایک سو سے زیادہ بنتی ہیں۔یہ تقاریر ایسے آنیوالے افراد کیلئے رہ نما ثابت ہوں گی جو ترقی پذیر ممالک میں سائینس اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔لیکچرز کے ٹائیٹ شیڈول میٹنگز اور دیگر سینٹرز میں جانیکی وجہ سے میں موجودہ ڈائر یکٹر پر وفیسر ویرا سارو Virasoro اور ڈپٹی ڈائریکٹر پروفیسر بیر ٹوچی Bertocchi سے ملاقات نہ کر سکا۔جب میں ان سے مل سکتا تھا اس وقت مرکز میں سائینٹفک کونسل کی میٹنگ ہو رہی تھی۔انشاء اللہ اگلی بار جب میرا یہاں آنا ہوگا تو ان سے ضرور ملوں گا۔