مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 196 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 196

(194) ڈاکٹر سلام کے نام پر کمپیوٹر اس تقریب کے میزبان مشعل بكس کے چئیر مین محترم ڈاکٹر پرویز ھود بھائی نے اپنی تقریر میں كها یہ سوال کیا جاتا ہے کہ ڈاکٹر سلام نے کیا کارنامہ کیا کہ ان کو نوبل انعام دیا گیا۔یہ سمجھانا بہت مشکل ہے اس کو سمجھنے کیلئے کئی سال درکار ہوں گے۔۷۱-۱۹۷۲ء میں میں امیریکہ میں طالب علم تھا وہاں ڈاکٹر سلام آئے اور اپنی تھیوری پر ایک سیمینار سے خطاب کیا، مجھے کچھ نہ سمجھ آیا۔حالانکہ میں کئی سال سے فرکس کا مطالعہ کر رہا تھا۔دراصل ان کی تحقیق کو آسان زبان میں بیان کرنا جوئے شیر لانیکے مترادف ہے۔و هما کہ کرنا یا کوئی مشین بنانا تو آسان ہے مگر اس قسم کی دقیق تھیوریز کو بیان کرنا مشکل کام ہے۔ڈاکٹر سلام نے دو بنیادی قوتوں کو یکجا کیا۔ایک قوت وہ ہے جس سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔خشک موسم میں بالوں میں کنگھی کرنے سے یہ قوت پیدا ہو جاتی ہے۔ٹیلی ویژن سیٹ پر جو طرح طرح کے نمونے بنتے ہیں اس کی وجہ یہی قوت ہے۔ایک دوسری قوت وہ ہے جس سے سورج گرمی اور روشنی خارج کرتا ہے۔اس کو دیک نیوکلئیر فورس کہتے ہیں۔ڈاکٹر سلام نے ثابت کیا کہ یہ دو قو تیں (یعنی الیکٹرو میگنے ٹزم اور و یک نیوکلئیر فورس) الگ الگ قوتیں نہیں ہیں بلکہ ایک ہی قوت کے دو پہلو ہیں۔انہوں نے اس تھیوری کو ریاضی کی ایک مساوات میں سمو دیا۔جس طرح میکسویل نے کیا تھا۔سلام کی دریافت سے ریڈیو یا ٹیلی ویژن نئی قسم کے تو نہیں بنیں گے لیکن سائینس میں اس کے اثرات بہت دور رس ہوں گے۔۱۵ ارب سال پہلے کائینات وجود میں آئی تھی۔کائینات کی ابتداء پر اس تھیوری کا اطلاق ہوتا ہے۔پرویز ہود بھائی نے بتایا کہ دنیائے سائینس نے ڈاکٹر سلام کا کسطرح خیر مقدم کیا اس کی ایک مثال یہ ہے کہ میں گرمیوں کا عرصہ امیریکہ کی یونیورسٹی آف میری لینڈ میں گزارتا ہوں۔وھاں تین کمپیوٹر رکھے ھوئے ھیں ایک کا نام ھے پالی Pauli ، دوسرے کا نام وائن