مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 59 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 59

(۵۹) عبد السلام ہمارے عہد کا ایک عظیم انسان تھا۔عظیم نہ صرف بحیثیت سائینس دان کے عظیم تر بحیثیت آرگنائزر کے۔بلکہ سب سے زیادہ عظیم اسلئے کہ انسانیت کے دو تہائی غریبوں میں سائینس کی ترویج کیلئے وہ ان کے ضمیر کی بلا خیز آواز تھا۔میری ملاقات اس سے برطانیہ میں اس زمانہ میں ہوئی۔جب وہ صرف ۲۴ سال کا تھا اور پاکستان کی نئی مملکت کے ہنگامہ خیز حالات سے گزر کر طالب علم بن کر آیا تھا اس وقت میں برطانیہ میں کو اہم الیکٹرا نوک ڈائینا مکس میں بظا ہر صف اول کا ماہر تھا۔مجھے جلد ہی اس بات کا احساس ہو گیا کہ سلام کا علم اس موضوع پر اتنا ہی وسیع تھا جتنا کہ میرا۔ایک روز اس نے مجھ سے ریسرچ کے لئے کسی موضوع کے انتخاب پر مشورہ کیا تو میں نے اس کو Overlapping divergences کا موضوع تجویز کیا جو کہ نہایت پیچیدہ ٹیکنیکل پرابلم تھی جس پر میں خود دو سال سے ریسرچ کر رہا تھا اور کامیاب نہ ہو سکا تھا۔سلام نے یہ پرابلم چند مہینوں میں حل کر کے سب کو انگشت بدنداں کر دیا۔) ایک سال بعد میری ملاقات اس سے زیورخ میں ہوئی وہ اپنے ساتھ ایک ریسرچ پیپر لایا تھا جو کہ Scalar Electro-dynamics پر ریسرچ کا زبر دست مرقع تھا۔اس نے مجھ سے کہا کہ میرا تعارف و ولف گانگ پالی Wolfgang Pauli سے کروا دو ، جو اس وقت یوروپ میں کوانٹم فلیڈ تھیوریز میں صف اول کا سائینس دان تھا۔میں نے پروفیسر پالی کو ایک ملاقات میں سلام کا تعارف کروا دیا اور وہ اس سے ملاقات پر رضا مند ہو گیا۔پالی سے علیک سلیک کے بعد سلام اس سے یوں مخاطب ہوا۔سلام - آپ از راہ کرم اس مقالہ پر نظر ڈال دیں اور اپنی رائے سے مجھے مطلع کریں پروفیسر بالی۔مجھے احتیاط برتنی ہوگی کہ کہیں میں اپنی آنکھیں زیادہ استعمال نہ کروں میں تمہارا مقالہ نہیں پڑ ہوں گا۔یوں یہ ملاقات ختم ہو گئی۔سلام نے اسکا شکر یہ ادا کیا۔اور باہر چلا گیا اسکے چہرہ پر غصہ یا نا امیدی کے کوئی آثار نہ تھے کیونکہ اسکو اپنی مائیگی اور بالا حیثیت کا خوب احساس تھا۔جب میں نے اس