مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 58 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 58

(۵۸) فری میں جے ڈائی سن Freeman J Dyson پرنسٹن انسٹی ٹیوٹ ، نیوجرسی امریکہ غریب ممالک کا حسن اعظم یہ تاثرات امریکن فلاسفیکل سوسائٹی کے رسالہ نمبر ۱۴۳ صفحات ۳۴۵۔۳۵۰ (۱۹۹۹ء) میں شائع ہوئے تھے جو پروفیسر عبد السلام کے کیمبرج یونیورسٹی آنے پر ان کے سب سے پہلے انسٹرکٹر اور مشہور ہم عصر سائینس دان۔فری مین جے ڈائی سن Freeman J Dyson -1۔Freeman۔انسٹی ٹیوٹ فار ایڈ وانس سٹڈی ( پرنسٹن ، نیوجرسی امریکہ) نے سپرد قلم کئے تھے۔تعارف۔۔۔۔پروفیسر ڈائی سن کی پیدائش ۱۵ دسمبر ۱۹۲۳ کو جنوبی انگلستان کے قصبہ Crawthorne میں ہوئی پندرہ سال کی عمر میں انہوں نے خود ایک ٹیکسٹ بک سے کیلکولس کا علم حاصل کیا کیمبرج سے آپ نے ریاضی میں بی اے کیا اور ۱۹۵۱ ء میں امریکہ کی کارنیل یونیورسٹی میں فزکس کے استاد بنے۔۱۹۵۳ء میں آپ انسٹی ٹیوٹ فار ایڈوانس سٹڈی پرنسٹن یو نیورسٹی منتقل ہو گئے مشہور سائینس دان ایڈ ورڈ ٹیلر E Te کے ساتھ مل کر آپ نے نیکولئیر ری ایکٹر تیار کیا۔۱۹۵۷ء میں آپ نے کیلی فورنیا میں سٹیلائٹ کی تیاری کے پروجیکٹ میں کام کیا۔زمین سے باہر دوسرے سیاروں میں انٹیلی جیٹ لائف پر آپ نے بہت کام کیا ہے اور اس موضوع پر کتاب Disturbing the Universe بھی لکھی۔ڈائیسن کو بہت ساری - Teller یو نیورسٹیوں سے آنریری ڈگریاں مل چکی ہیں اور بہت سارے انعامات بھی حاصل کر چکے ہیں آپ کی چند ایک کتابیں یہ ہیں Values at War۔Weapons & hope, Infinite in all directions آپ ابھی تک پرنسٹن یونیورسٹی سے منسلک ہیں۔مندرجہ ذیل مضمون میں انہوں نے پروفیسر سلام مرحوم کی شخصیت کو نہایت دلکش انداز میں پیش کیا ہے۔یہ مضمون انہوں نے میری درخواست پر مجھے جون ۲۰۰۰ میں ارسال کیا تھا۔