مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 320 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 320

(۳۲۰) آسان بات تھی۔میں خود بھی سوچ سکتا تھا (اس میں مذاق کا پہلو زیادہ تھا) میں نہیں سمجھتا کہ سلام میں خود غرضی تھی یا کہ تکبر۔ان کا مسئلہ یہ تھا کہ وہ اپنا وقت بے جا صرف کرنے اور سرکھپانے کو تیار نہ تھے۔یعنی - He had no patience for mediocrity اصغر علی گھر ال ( کالم نگار روزنامہ پاکستان، لاہور ) رقم طراز ہیں: نوبل انعام یافتہ سائینسدان ڈاکٹر عبد السلام کے بارے میں بعض مولویوں نے یہ سنسنی خیز انکشاف کیا کہ وہ پاکستان کے سائینسی راز (؟) امریکہ، یوروپ اور روس کو سمگل کرتے رہتے ہیں۔کہتے ہیں ایک بستی سے درزی اچانگ بھاگ گیا، بستی میں کہرام مچ گیا۔کسی کے سوٹ کا کپڑا لے گیا اور کسی کی شیروانی کا۔کوئی اپنے غرارے کو رو رہی ہے اور کوئی شلوار قمیض کو۔لیکن ان سے زیادہ اونچی آواز میں گاؤں کا میراثی رو رہا تھا۔اس سے کسی نے پوچھا: تمہار کیا نقصان ہوا ہے؟ ہچکیاں لیتے ہوئے اس نے انکشاف کیا کہ: ظالم، میرا ناپ لے گیا ( اسلام یا ملا ازم - ص ۱۴۵) جواں سال جواں نکز عبد السلام پاکستان ٹائمنر کے رپورٹر نے ڈاکٹر صاحب سے سوال کیا: کیا خدا کا وجود ریاضی کے ذریعہ ثابت کیا جاسکتا ہے۔ڈاکٹر صاحب نے جواب دیا۔This is