مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 319 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 319

(۳۱۹) سے ڈاکٹریٹ کیا۔جبکہ احمد نے ڈاکٹریٹ یونیورسٹی آف بین سلوانیا سے کیا۔سلام کے 4 بچے تھے احمد کے ۴ بچے ہیں۔سلام کیلئے حکومت پاکستان اور حکومت بنین نے ڈاک ٹکٹ جاری کئے جبکہ احمد کیلئے حکومت مصر نے ٹکٹ جاری کیا۔ڈاکٹر سلام مرحوم کی دوسری زوجہ لوئیس جانسن آکسفورڈ یو نیورسٹی میں پروفیسر آف با یوفرکس ہیں جبکہ ڈاکٹر احمد حسن کی بیگم کیلی فورنیا میں فزیشن ہیں۔ڈاکٹر سلام کے بڑے بیٹے کا نام احمد ہے۔دونوں نے ترک وطن کر کے مغرب میں سکونت اختیار کی۔ڈاکٹر انیس عالم ( پنجاب یونیورسٹی ، لاہور) نے بیان کیا: ڈاکٹر سلام نے ایک دفعہ سائینس کی ترقی کیلئے ایک ادارے کے قیام کا خاکہ پیش کیا۔میں ان کے ساتھ تھا۔وہ اس انسٹی ٹیوٹ کو پنجاب میں قائم کرنا چاہتے تھے۔ہم نے سلام کی صدرات میں ایک کمیٹی بنائی جس میں جاپان کو ریا۔اور انڈیا وغیرہ کے پروفیسر بھی شامل تھے۔اس منصوبے کی سمری سیکر ٹری ایجو کیشن کے توسط سے بے نظیر زرداری کو بھجوائی گئی۔ان کی طرف سے جواب آیا کہ اس قسم کے دو ادارے قائم کئے جائیں ایک اسلام آباد میں اور دوسر اٹھٹھہ میں۔چنانچہ ٹھٹھہ میں ایک زمین دار سے سینکڑوں ایکڑ زمین بڑے مہنگے داموں پر خریدی گئی۔اس طرح سے اس کام کے لئے ابتدائی رقم زمین خریدنے پر ہی صرف ہوگئی اور منصوبہ خاک میں مل گیا۔12۔ڈاکٹر غلام مرتضی نے بیان کیا: ایک روز ایسا ہوا کہ ہم امپرئیل کالج میں اپنے ساتھی طلباء کے ساتھ چائے کی میز پر بیٹھے تھے۔اچانک وہاں پروفیسر پال میتھیوز تشریف لے آئے۔اور ڈاکٹر صاحب کے متعلق باتیں ہو نے لگیں۔موضوع یہی تھا کہ سلام کو سمجھنا آسان نہیں ہے۔میتھیوز نے بتلایا کہ میں نے ایک دفعہ سلام سے کہا کہ تم دوسروں کی سہولت کیلئے دقیق موضوعات کو آسان بنا کر کیوں پیش نہیں کرتے ؟ سلام نے ہنس کر جواب دیا اگر میں تمہارے لئے ایسا کروں تو تم کہو گے ارے یہ تو بہت