مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 9 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 9

تحریر - احمد سلام ابن ڈاکٹر عبد السلام - لندا گیا وقت پھر ہاتھ آتا نہیں ترجمہ محمد زکریا ورک (4) پاکستان کے مایہ ناز سپوت نوبل انعام کی تقریب کے موقعہ پر ساتھ میں شیلڈن گل اشو بیٹھے ہوئے ہیں والدین کے لئے اپنے بچوں کو زندگی بھر یا درکھنے والے سبق سکھانا آسان چیز نہیں ہوتا ہے۔لیکن اس لحاظ سے میں بہت خوش قسمت بچہ ہوں جس کے والدین غیر معمولی قابلیت کے حامل تھے۔جنہوں نے زندگی بھر میری عملی نمونہ سے رہنمائی کی۔عجز کا یہ عملی نمونہ ان میں بہ حثیت مسلمان ہونے کے تھا۔ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی کہ انسان کارآمد اور با مصرف زندگی گزارے۔جو اللہ تعالیٰ کی مکمل مطبع ہو ، اور اپنے مقاصد کے حصول میں تن من دھن سے پوری طرح وقف ہو۔ایسے ان گنت سبق میں نے خوش قسمتی سے ابی جان سے سیکھے۔ایک چیز جس کے بارہ میں