کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 4 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 4

جن کی نامسلمانی کا چر چا گھر گھر ہے جن کا ایمان بجن کا عقیدہ مشکوک ہمشتبہ اور محل نظر ہے۔کیا خوب کہا ہے ایک شاعر نے سے کامل اس فرقہ زہاد سے اُٹھا نہ کوئی کچھ ہوئے تو یہی رندان قارج خوار ہوئے تاریخ مسلم لیگ یا حیات محمد علی جناح من از مولانا رئیس احمد جعفری) آئیے دیکھیں کہ لدھیانوی صاحب نے اسلام کے ان خدام اور جاں نثاران دین محمد کے خلاف کیا الزامات لگائے ہیں :- احمدیوں کے خلاف مہم کا جواز لدھیانوی صاحب نے احمدیوں اور دوسرے کافروں کے درمیان جو فرق بتایا ہے اس کا خلاصہ یہ ہے کہ احمدیوں کو کافر قرار دینے کے باوجود یہ اپنے آپ کو کا فر تسلیم نہیں کرتے اور اپنے آپ کو مسلمان کہاں نے پر مصر ہیں۔اگر یہی وجہ احمدیوں کے خلاف عالمی ہم چلانے کے لئے کافی ہے تو یاد رکھئے کہ امت مسلمہ میں سے فرقے ہیں اور ان میں سے متعدد اہم فرقے ایک دوسرے کو کافر کہتے ہیں۔مگرکوئی فرقہ بھی اپنے آپ کو کا فرتسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں اور اپنے اسلام کا برملا اعلان کرتا ہے۔اگر احمدیوں کا بھی یہی قصور ہے تو ان سے الگ اور اونی اسلوک کا کیا جواز ہے؟ 0۔عالم اسلام میں تکفیر کا فتنہ اتنی شدت سے پھوٹتا ہے کہ کوئی فرقہ اور گروہ اس سے محفوظ نہیں رہا۔بر صغیر پاک و ہند کے مشہور سلمان صحافی مولانا عبد المجید سالک صاحب اس مسئلہ پر گہری نظر ڈالنے کے بعد جامع الشواہد مٹ کے حوالہ سے فرماتے ہیں :-