کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 3
حقیقت یہ ہے کہ عالم اسلام اس وقت خاص طور پر اسلام دشمنوں کی زدمیں ہے۔بنگر علم ہو اسلام کی اس طرف کوئی توجہ نہیں۔مسلمانوں کا اخلاقی انحطاط کتنا ہی سنگین ہوتا چلا جائے اسی کوئی فکر نہیں۔عالم اسلام کی علمی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک مؤقر جریدہ لکھتا ہے :۔اس وقت کرہ ارض پر سلمانوں کی تعداد قریباً ایک ارب ہے ان میں سے تقریباً ۶۰ کروڑ ان پڑھ اور بالکل ناخواندہ ہیں۔بیشتر قرآن مجید ناظرہ بھی نہیں پڑھ سکتے۔یہ علمائے کرام کے لئے سوچنے کا مقام ہے۔د هفته وار سائنس میگزین تو در جان اشاره خفته ) مگر علماء کی سوچوں کا رخ اور طرف ہے وہ تکفیر باندی اور باہمی قتل وغارت میں لذت محسوس کرتے ہیں۔ان کے نزدیک عالم اسلام کو دجالی طاقتوں سے نہیں، کلمہ گوؤں سے خطرہ ہے۔اس لئے وہ عشاق محمد مصطفے صل اللہ علیہ وسلم کا تعاقب کرتے اور ان کو دائرہ اسلام سے خارج کرنے کی فکر میں رہتے ہیں۔ان فدائیوں کو مٹانے کے لئے کوشاں ہیں جو ساری دنیا میں دین اور اسکی سربلندی کے لئے تن من دھن کی بازی لگائے ہوئے نہیں۔پاکستان کے مشہور مؤرخ مولانا رئیس احمد جعفری فرماتے ہیں :- مسلم قوم کی مرکزیت ، پاکستان یعنی ایک آزاد اسلامی حکومت کے قیام کی تائید مسلمانوں کے پاس انگیز مستقبل پر تشویش عامتہ المسلمین کی اصلاح اور فلاح بنجاح دوام کی کامیابی تفریق بین السلمین کے خلاف بر نمی اور غصہ کا اظہار کون کر رہا ہے۔امر بالمعروف اور نہی عن المنکر اور جماعت حزب اللہ کا داعی اور امام الہند ؟ نہیں۔پھر کیا جانشین شیخ الہند اور دیوبند کا شیخ الحدیث ؟ وہ بھی نہیں۔پھر کون ؟ وہ لوگ جن کے خلاف کفر کے فتووں کا پشتارہ موجود ہے۔