کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 54
۵۴ ایسا جوش ہے کہ دیکھتے نہیں کہ حملہ کس پر ہو رہا ہے اور اس کی کیا عواقب ہوں گے۔آپ نے جو مشال پوشش بچوں والی پیش کی ہے، ایسی بے ہودہ اور لغو مشال کو دینی مسائل میں پیش کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیئے تھی۔اول تو اسی سے پتہ چلتا ہے کہ آپکے ذہن میں کیا ہے اور آپ کی سوچ کیا ہے۔کیا یہ شال پیش کرنے سے پہلے آپ کو یاد نہیں آیا کہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی الہ علیہ وسلم نے فرمایا۔تَفْتَرِقُ أُمَّتِي عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ مِلَّةٌ کہ میری اُمت کے تہتر فرقے ہوں گے۔مولوی صاحب ! آپ ون کا رونا رو رہے ہیں اور حضرت اقدس محرمصطفی صلی الہ علیہ وسلم امت کے تہتر فرقوں میں بٹ جانے اور منتشر ہوجانے کی تنبیہ فرار ہے اور آخر میں یہ فرمار ہے ہیں :۔كُلُّهُمْ فِي النَّارِ الَّا مِلَّةَ وَاحِدَةً - ر جامع ترمذی کتاب الایمان باب افتراق هذه الامة ) کہ سوائے ایک کے باقی سب آگ میں ہوں گے۔کوئی بڑا ہی بد نخبت انسان ہو گا جو اس پر ایسی پھبتی کسے جیسی کہ آپنے جسارت کی ہے کہ " کسی کے بہتر بیٹے تھے جو اس کے گھر پیدا ہوئے وہ ساری عمران کو اپنا بیٹا کہتا رہا۔باپ کے بعد ایک غیر معروف شخص اُٹھا اور یہ دعویٰ کیا کہ وہ صحیح بیٹا ہے۔علاوہ انہیں آپ جانتے ہیں کہ ہر فرقہ امت محمدیہ کا یہی دعویٰ ہے کہ وہ حق پر ہے اور دوسرے غلطی پر ہیں بلکہ اس قدر شدید غلطی پر ہیں کہ کافر ہو گئے ہیں۔اسے عقل کے کور سے مولوی صاحب ! کیا آپ کو اس موقعہ پر وہ بد بخت اور کمینی مشال چسپاں ہوتی دکھائی نہ دی۔پس اذا لم تَسْتَعِى فَاصْنَعْ مَا شِئْتَ - جب تیرے اندر حیا ہی نہیں رہی تو جہ تیرا دل چاہے کہ۔ومشكواة - باب الرفق والحياء وحسن الخلق) -