کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 55 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 55

۵۵ مولوی صاحب! آپ نے تو یہ دعوی کیا ہے کہ جھوٹے کو اس کی ماں تک پہنچا دیا ہے۔ہم نے تو آپ کے ہر جھوٹ کو کلیتہ طشت از بام کر دیا ہے۔لیکن آپ کے جھوٹ کی اتنی نسلیں ہیں کہ ہم کس کس ماں کا نام لیں۔بہر حال یہ بات تو خوب روز روشن کی طرح کھل چکی ہے کہ ماضی میں اللہ تعالیٰ کے مقدس ہندوں کے خلاف وساوس اور خباثت کی ماؤں کے بیچے جس قسم کے جھوٹ بھی بولے گئے ، جناب نے ان میں سے کسی جھوٹ کو اختیار کرنے سے کراہت محسوس نہیں کی۔اور آپ کی ہر مکروہ کوشش کو ہم نے ننگا کر کے دکھا دیا ہے۔اتنی ماؤں تک پہنچانے کی بجائے ہم قرآن کریم کا محاورہ استعمال کرتے ہیں جو بزرگوں پر تمسخر کرنے والے ایسے اندھے مخالفین کی ایک ماں کی خبر ان الفاظ میں نہیں دیتا ہے۔فاما هَادِيَة پس بجائے اس کے کہ سو مختلف ماؤں تک ہم آپ کو پہنچاتے رہیں۔ہم اس سب پر حاوی اور سب سے آخری ماں کی گود تصاویہ کے سپرد کر کے آپ سے اجازت لیتے ہیں۔لیکن جاتے جاتے اس امر کی طرف متوجہ کرنا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ انگریز توان کی ماں بنیں گے جن کے مصنوعی خدا کو ان کی طرح آپ نے بھی آسمان پر چڑھا رکھا ہے۔وہ ان کی ماں کیسے بن گئے جنہوں نے اُن کے خُدا کے اکلوتے بیٹے کی موت کا اعلان کر کے ہمیشہ کے لئے زمین میں سلا دیا۔تمت بالخير