مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل

by Other Authors

Page 41 of 57

مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 41

41 ہتک ان کی برداشت سے باہر تھی۔اور جب انسان بہت زیادہ جوش میں آ جائے تو اس کے ہوش ٹھکانے نہیں رہتے۔بالکل ایسا ہی ایک جوان کے ساتھ ہوا۔یہ بنو فقیم کے قبیلہ نساہ کا فرد تھا۔آج دنیا کو اس کا نام معلوم نہیں مگر اس گھر کی خاطر جو اس نے نادانی میں حرکت کی وہ ساری دنیا کو معلوم ہے۔وہ صنعاء گیا۔پھر گر جے کے محافظوں سے ملا اور اُن سے کسی نہ کسی طرح وہاں رہنے کی اجازت لے لی۔ایک دن جب سب لوگ کہیں چلے گئے تو وہ رات کو گرجے کے عین اس مقام پر پہنچا جو عبادت کے لئے مقرر تھا۔وہاں اس نے نجاست پھیلا دی اور خود بھاگ آیا۔صبح جب صفائی ہونے لگی۔تو کیا دیکھتے ہیں کہ عین عبادت کی جگہ پر پاخانہ پڑا ہے۔لوگوں نے جلدی سے افسروں کو اطلاع دی۔افسروں نے ابرہہ کو بتایا کہ یہ کام ایک عرب کا ہے۔کیونکہ وہ ہی رات ٹھہرا تھا۔اور اب غائب ہے۔جب ابرہہ نے پوچھا کہ ایسی حرکت کی کیا وجہ ہو سکتی ہے۔تو انہوں نے بتایا کہ آپ نے جو عربوں کو کعبہ چھوڑ کر اس کی پرستش کرنے کا حکم دیا ہے۔وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کعبہ تو عبادت کیلئے ہے۔مگر آپ کا بنایا ہوا یہ گر جا اس قابل ہے کہ یہاں یہ حرکت کی جائے۔یہ سُن کر ابرہہ آگ بگولا ہو گیا کہ عربوں کو اتنی جرأت کہ وہ میرے بنائے ہوئے گرجے کی بے عزتی کریں۔اس نے قسم کھائی کہ مکہ پر چڑھائی کر کے خانہ کعبہ کی اینٹ سے اینٹ بجادے گا۔اس کے بعد ایک اور واقعہ ہو گیا۔قریش کے چند جوان صنعاء گئے اور گرجے کے پاس ٹھہرے۔وہاں کسی کام سے آگ جلائی تو ہوا گر جے کے رُخ پر چلنے لگی۔جس کی وجہ سے چند چنگاریاں عمارت میں جا گریں۔چونکہ گرجے میں 1 ابن ہشام حصہ اول صفحہ 71 2 روایت مقاتل بن سلیمان