مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 370 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 370

۳۷۰ تجھے عزت دوں گا اور تیرا اکرام کروں گا“ اے اگر چہ ۶ - ۷ ماہ کے اندر یہ ۵ الہامات مقدمے کے انجام کو واضح کر رہے تھے لیکن مرزا صاحب نے مقدمے کی کاروائی کے آغاز کے ساتھ ہی اس کے انجام کو وضاحت سے بیان کر دیا۔آپ نے اخبار الحکم میں لکھا کہ وو یہ استغاثہ ہم پر نہیں اللہ تعالیٰ پر ہی معلوم ہوتا ہے کہ لوگ مقدمات کر کے ٹھکانا چاہتے ہیں۔میں یقین رکھتا ہوں کہ خدا زور آور حملوں سے سچائی ظاہر کر دے گا اس وقت یہ پورے زورلگائیں گے تاکہ قتل کے مقدمے ( ڈاکٹر مارٹن کلارک کا مقدمہ - ناقل۔دیکھئے باب ہفتم) کی حسرتیں نہ رہ جائیں کہ کیوں چھوٹ گیا۔یہ لوگ ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے جو خدا کی طرف سے میں پیش کرتا ہوں مگر وہ دیکھ لیں گے کہ اکرام عجبا ( الهام عربی ۲۹ جنوری ۹۰۳ء) کیا ہوتا ہے“ سے -۲- مقدمے کی کاروائی اور چندر لال مجسٹریٹ کا معاندانہ رویہ: مولوی کرم دین صاحب کا جہلم میں مرزا غلام احمد صاحب کے خلاف دائر کردہ مقدمہ منتقل ہو کر ۲۹ / جون ۱۹۰۳ء کو گورداسپور میں ایک آریہ مجسٹریٹ درجہ اول لالہ چند و مل بی۔اے کی عدالت میں آ گیا۔اسی عدالت میں بعض احمدی احباب کی طرف سے مولوی کرم دین صاحب کے خلاف دائر کردہ مقدمات بھی چل رہے تھے۔اخبار الحکم۔قادیان-۱۷ راگست ۱۹۰۳ء صفحه ۲۰( تذکر صفحه ۴۷۹) : اخبار الحکم قادیان- اخبار الحکم- قادیان ۱۴ فروری ۱۹۰۳ صفحه ۵ کالم ۲( تاریخ احمدیت جلد سوم صفحه۲۹۰)