مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 369 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 369

۳۶۹ ۲۸ / جون ۱۹۰۳ء کے اس الہام پر مرزا صاحب کی طرف سے مندرجہ ذیل تبصرہ ۳۰ /جون ۱۹۰۳ء کے دن اخبار الحکم میں شائع ہوا۔”میرے خیال پر یہ کشش غالب ہوئی کہ یہ مقدمات جو کرم الدین کی طرف سے میرے پر ہیں یا بعض میری جماعت کے لوگوں کی طرف سے کرم الدین پر ہیں ان کا انجام کیا ہو گا سو اس غلبہ کشمکش کے وقت میری حالت وحی الہی کی طرف منتقل کی گئی اور خدا کا یہ کلام میرے پر نازل ہوا۔اس کے معنے یہ مجھے سمجھائے گئے کہ ان دونوں فریقوں میں سے خدا اس کے ساتھ ہوگا اور اس کو فتح اور نصرت نصیب کرے گا کہ جو پر ہیز گار ہیں یعنی جھوٹ نہیں بولتے ظلم نہیں کرتے ، تہمت نہیں لگاتے اور دعا اور فریب اور خیانت سے ناحق خدا کے بندوں کو نہیں ستاتے اور ہر ایک بدی سے بچتے اور راستبازی اور انصاف کو اختیار کرتے ہیں اور خدا سے ڈر کر اُس کے بندوں کے ساتھ ہمدردی اور خیر خواہی اور نیکی کے ساتھ پیش آتے ہیں اور بنی نوع کے وہ بچے خیر خواہ ہیں۔ان میں درندگی اور ظلم اور بدی کا جوش نہیں بلکہ عام طور پر ہر ایک کے ساتھ وہ نیکی کرنے کے لئے تیار ہیں سو انجام یہ ہے کہ ان کے حق میں فیصلہ ہو گا۔تب وہ لوگ جو پوچھا کرتے ہیں جو ان دونوں گروہوں میں سے حق پر کون ہے؟ ان کے لئے نہ ایک نشان بلکہ کئی نشان ظاہر ہوں گے۔“ (عربی سے ترجمہ) میں بعد اس کے جو مخالف تیری تو ہین کریں گے۔مرزا غلام احمد قادیانی - اخبار الحکم- قادیان ۳۰ / جون ۱۹۰۳ء۔صفحه اا ( تذکره صفحه ۴۷۶)