مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 276 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 276

۲۷۶ (۳) دسمبر ۱۸۹۱ء میں مرزا غلام احمد صاحب نے ایک مختصر رسالہ آسمانی فیصلہ“ لکھا۔یہ جنوری ۱۸۹۲ء میں شائع ہوا۔اس میں بھی آپ نے ایک دفعہ پھر میاں نذیر حسین دہلوی ، مولوی محمد حسین بٹالوی، مولوی عبد الجبار صاحب، مولوی عبدالرحمن صاحب لکھوکے والے ، مولوی محمد بشیر صاحب بھو پالوی اور مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو مخاطب کر کے بطور خاص ایک غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انتظام کے تحت چار امور میں مقابلے کی دعوت دی۔ان میں الہامی بشارتیں، اخبار الغیب بسلسلہ حادثات اور زلازل، مصیبت زدوں کے لئے قبولیت دعا اور معارف قرانی کی علامات میں مقابلہ کرنا تھا۔مرزا صاحب نے لکھا کہ اللہ جل شانہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر میں اس مقابلے میں مغلوب ہو گیا تو اپنے ناحق پر ہونے کا خود اقرار شائع کر دوں گا اور پھر میاں نذیر حسین صاحب اور شیخ بٹالوی کی تکفیر اور مفتری کہنے کی حاجت نہیں رہے گی اور اس صورت میں ہر ایک ذلت اور توہین اور تحقیر کا مستوجب وسزاوار ٹھہروں گا اور اسی جلسے میں اقرار بھی کر دوں گا کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں اور میرے تمام دعاوی باطل ہیں۔(۴) مرزا غلام احمد قادیانی نے مباحثے کے چیلنج کے جواب میں مولوی محمد حسین بٹالوی نے بھی مرزا صاحب کے مباحثے کا چیلنج دیا۔چونکہ مولوی صاحب موصوف بحث کے ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۲ء- آسمانی فیصلہ - صفحات ۲۷ تا ۳۵