مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 275 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 275

۲۷۵ مولوی صاحب کا لاہور آنے جانے اور قیام کا خرچ دینے کو تیار ہیں تا کہ لاہور جیسے دارالعلوم اور مخزن علم میں مباحثہ ہو سکے مگر مولوی صاحب راضی نہ ہوئے بالآ خر مرزا صاحب نے لکھوایا کہ وہ خود سہارنپور آنے کے لئے تیار ہیں تا کہ کسی صورت مباحثہ ہو سکے اور ساتھ ہی لکھ دیا کہ وہ یعنی مولوی رشید احمد گنگوہی انتظامات کروالیں اور جہاں تک تحریری یا تغییری مباحثے کا سوال ہے یہ بوقت مباحثہ حاضرین کی کثرت رائے سے طے ہو جائے گا۔مولوی صاحب نے مباحثے کے انتظامات سے معذوری ظاہر کر دی اور پھر بار بار کی یاددہانیوں پر بھی کچھ جواب نہ دیا اور اس طرح یہ مباحثہ نہ ہو سکا۔لے (۲) اسی دوران پیر سراج الحق صاحب نے مشہور سجادہ نشینوں میاں اللہ بخش صاحب تونسوی سنگھر، وی اور شاہ نظام الدین صاحب بریلوی نیازی کو مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی طرف سے دعوت دی کہ وہ مرزا صاحب سے روحانی ، باطنی اور علمی مقابلہ کریں جو وفات مسیح پر خواہ تحریری ، خواہ باطنی قوت قلبی یا دُعا سے ہو تا حق ظاہر ہو اور باطل مٹ جائے۔اس دعوت مقابلہ کا سنگھڑ سے تو کوئی جواب ہی نہ آیا البتہ شاہ۔نظام الدین صاحب نے معذرت کے ساتھ لکھا کہ : فقیر میں اتنی قوت نہیں ہے کہ جو مقابلہ کر سکے یا اسی باطنی اور روحانی طور سے مقابل پر کھڑا ہو سکے ہے : پیر سراج الحق نعمانی ۱۹۰۳ ء - تذکرۃ المہدی۔حصہ اوّل صفحات ۱۶۵ تا ۱۸۳( تاریخ احمدیت جلد دوئم صفحات ۲۰۷ تا ۲۰۹) : پیر سراج الحق نعمانی ۱۹۰۳ ء - تذکرۃ المہدی - حصہ اوّل صفحات ۱۶۵ تا ۱۸۳ ( تاریخ احمدیت جلد دوئم صفحه ۲۰۸)