مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 267 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 267

۲۶۷ چھن گئے۔یہاں تک بے آبرو ہوئے کہ خود مسلمانوں کے ایک طبقے نے حکومت پر زور دیا کہ اُن سے ذرہ بھر رعایت نہ کی جائے اور ان جرائم کی پاداش میں یا تو وہ تختہ دار پر لٹکا دیئے جائیں یا کالے پانی بھیج دیئے جائیں۔مولوی محمد حسین بٹالوی جو خود انگریزی حکومت کے بڑے خیر خواہ اور حکومت کی نظر میں اہم شخصیت تھے انہوں نے حکومت سے نواب صاحب کے خطابات کی بحالی کے لئے التجا بھی کی مگر حکومت ٹس سے مس نہ ہوئی اور اس طرح مرزا غلام احمد صاحب کے منہ سے نکلے ہوئے یہ الفاظ پورے ہوئے کہ ” اُن کی عزت چاک کر دی جائے“۔انہی حالات میں کہ نواب صدیق حسن خاں صاحب معزول ہو چکے تھے پنڈت لیکھرام نے طنزیہ لہجے میں مرزا غلام احمد صاحب کو مخاطب کر کے لکھا کہ آپ تو مقبولوں کے سرغنہ ہیں اور آپ کی دُعا تو تقدیر معلق کو باسلوبی ٹال سکتی ہے۔۔۔صدیق حسن خاں معزول ہیں اور اُن کی نسبت جو جو مقدمات اور غبن مال سرکاری دائر ہیں اُن سے نہایت ملول ہیں۔۔۔جناب بیگم صاحبہ والی ء بھوپال صدیق حسن خاں معزول کو تین لاکھ دے کر خارج کرنا چاہتی ہیں اُن کا ارادہ نسخ کیجئے۔الغرض جب نواب صاحب کے معاملات نے تشویشناک صورت اختیار کر لی تو انہوں نے نہایت عجز و انکسار سے مرزا غلام احمد صاحب کی خدمت میں دعا کی درخواست کی۔مولوی محمد حسین بٹالوی نے بھی حافظ محمد یوسف صاحب ضلع دار نہر : پنڈت لیکھرام پیشاوری ۱۹۰۴ء- کلیات آریہ مسافر - صفحه ۴۹۵