مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 268
۲۶۸ امرتسر کے ذریعے مرزا صاحب کی خدمت میں نواب صاحب کے لئے دعا کی سفارش کی۔حافظ صاحب کا بیان ہے کہ مرزا صاحب نے اولاً دُعا کرنے سے انکار کر دیا اور براہین احمدیہ کا واقعہ بیان کر کے کہنے لگے کہ وہ خدا کی رضا پر گورنمنٹ کی رضا کو مقدم کرنا چاہتے تھے اب گورنمنٹ کو راضی کر لیں۔آخر حافظ صاحب کے مسلسل اسرار پر مرزا صاحب نے دُعا کی اور جواب دیا کہ وہ تو بہ کریں خدا تعالیٰ تو بہ کرنے والے کو معاف کرتا ہے۔مرزا صاحب نے لکھا کہ نواب صدیق حسن خاں کو قابل رحم سمجھ کر جب اُن کے لئے دُعا کی گئی تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ سرکوبی سے اُس کی عزت بچائی گئی ! مرزا غلام احمد صاحب نے نواب صدیق حسن خاں مولوی محمد حسین بٹالوی اور حافظ محمد یوسف صاحب کو اس الہام سے مطلع کر دیا۔حافظ صاحب نے نواب صاحب اور مرزا صاحب کے درمیان پیدا شدہ رنجش کو دور کرنے کے لئے براہین احمدیہ کی خریداری کی درخواست کی جسے مرزا صاحب نے نامنظور کر دیا اور خدا کی شان دیکھئے کہ جس دعا کے لئے پنڈت لیکھرام نے مرزا صاحب کو طنز یہ انداز میں کہا تھا اسی دعا کے نتیجے میں نواب صاحب بالآ خرالزامات سے بری کر دیئے گئے اور حکومت کی طرف سے ان کے خطابات باعزت بحال کر دیئے گئے۔: مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ ء- حقیقۃ الوحی۔تتمہ صفحہ ۳۷