مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 164
۱۶۴ -٣ پادری عبد اللہ آتھم اور مرزا غلام احمد صاحب کے درمیان مقدس جنگ : مرزا صاحب کے بھجوائے ہوئے وفد کے ساتھ تھوڑی سی بحث و تمحیص کے بعد مسیحی میڈیکل مشن امرتسر نے ۲۴ را پریل ۱۸۹۳ء کو مباحثے کی شرائط طے کر لیں جن کی منظوری مرزا غلام احمد صاحب نے ۲۵ را پریل ۱۸۹۳ء کو بذریعہ خط دے دی مسلمانوں کی طرف سے نمائندہ مرزا غلام احمد صاحب طے پائے اور اُن کے معاون مولانا نورالدین صاحب، مولانا سید محمد احسن صاحب اور شیخ اللہ دیا لدھیانوی مقرر ہوئے جب کہ عیسائیوں کی طرف سے نمائندگی پادری عبداللہ آتھم صاحب نے کی اور اُن کی معاونت کے لئے پادری ہے۔ایل۔ٹھاکر داس صاحب، پادری عبداللہ صاحب اور پادری نامس ہاول مقرر ہوئے۔عبداللہ آتھم صاحب ۱۸۳۸ء میں انبالہ میں پیدا ہوئے۔عمر میں مرزا صاحب سے تقریباً ۳ سال چھوٹے تھے۔آتھم صاحب نے ۲۸ / مارچ ۱۸۵۳ء کو عیسائی مذہب اختیار کیا۔پنجاب کے مختلف علاقوں میں پہلے تحصیلدار پھر ایکسٹرا اسٹنٹ کمشنر رہے۔اس لئے ڈپٹی آتھم بھی کہلاتے تھے۔ریٹائر ہونے پر اپنی خدمات امرتسر مشن کے سپر د کر دیں۔اسلام کے خلاف کچھ کتب بھی تصنیف کیں۔اگر چہ مباحثہ کی تحریری شرائط پر فریقین کے دستخط ۱/۲۴ اپریل کو ہو چکے تھے لیکن اس سے پہلے کہ اصل مباحثہ شروع ہو ڈا کٹر ہنری مارٹن کلارک نے ۱۲ رمئی ۱۸۹۳ء کو ل : مولانا جلال الدین شمس ۱۹۵۹ ء - دیبا چه روحانی خزائن جلد ششم