مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 129
۱۲۹ یہ خوفناک شخص ہے اس کا ہرگز اعتبار نہ کریں مگر آپ نے یہ کہہ کر کہ بھائی یہ دھرم گرہن کرنا چاہتا ہے سب کو ٹال دیا۔سخت حیرانی پیدا ہوتی ہے کہ جب تمام لوگ اس بدمعاش کو خوفناک اور بھیانک بیان کرتے ہیں اور اس کو ریا کار اور دھوکا باز سمجھتے ہیں تو لیکھرام جیسا تجربہ کار اور جہاندیدہ شخص جس نے پولیس میں سالوں تک ملازمت کی تھی۔۔۔کس طرح دھوکا کھا سکتا ہے۔/ مارچ کا نا مبارک دن ہے، بہادر مسافر ایک چار پائی پر بیٹھے ہوئے مہرشی دیانند کے جیون چرتر کے کاغذات مکمل کر رہے ہیں، سامنے وہی سفاک بیٹھا ہے۔۔آج اس کی حالت عجیب وغریب ہے، بدن کانپ رہا ہے، آنکھوں میں خون اترا ہوا ہے، چہرہ دم بدم بدلتا جارہا ہے، اُتار چڑھاؤ جاری ہے، کبھی وہ باہر کی طرف دیکھتا ہے، کبھی کمبل کے اندر ہاتھ ڈالتا ہے۔‘! اس کے بعد کے واقعات کے مہاشہ سنت رام اُشفتہ اور پنڈت دیو پرکاش کے بیانات ایک جیسے ہیں۔وفات کے بعد پنڈت لیکھرام کی لاش چتا میں جلائی گئی اور راکھ ( گوسالہ سامری کی طرح) دریائے راوی میں بہادی گئی۔-۵- آریوں کا رد عمل : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور پنڈت لیکھرام پشاوری کے درمیان روحانی مقابلہ دراصل اسلام اور آریہ مذہب کے درمیان الہی نصرت کا مقابلہ تھا جسے براعظم : مهاشه سنت رام آشفتہ۔پنڈت لیکھرام کی سوانح عمری