مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 130 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 130

۱۳۰ ہندوستان کے سب مسلمان، ہندو اور دیگر مذاہب کے لوگ بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے تھے۔دونوں نے اپنے اپنے مذاہب کی صداقت کے اظہار کے لئے ایک دوسرے کے مقابلے میں کئی پیشگوئیاں کیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو جھوٹا بیان کیا اور خدا سے جھوٹے کی تباہی کی دعائیں کیں لیکن تاریخ بتلاتی ہے کہ پنڈت لیکھرام کی پیشگوئیاں جن کا مختصر تذکر پچھلے صفحات پر کیا گیا ہے سب کی سب غلط نکلیں اور مرزا صاحب کی پنڈت صاحب کے بارے میں پیشگوئیاں بالکل درست ثابت ہوئیں اور وہ بالآ خر مرزا صاحب کی اعلان شدہ پیشگوئی کے مطابق ہلاک ہو گیا اور وہ جس نے مرزا صاحب کے بارے میں الہام الہی کی بنیاد پر کہا تھا کہ ان کی ذریت زیادہ سے زیادہ تین سال تک منقطع ہو جائے گی خود بے اولادمر گیا اور اس کی اپنی ذریت منقطع گئی۔جب کہ آج ۱۰۰ سال گذرنے کے باوجود مرزا صاحب کی ذریت نہ صرف منقطع نہیں ہوئی بلکہ ساری دنیا میں پھل پھول رہی ہے اور بڑھتی ہی جارہی ہے بعینہ جس طرح اللہ تعالیٰ نے مرزا صاحب کو الہاماً کہا تھا کہ تیری ذریت منقطع نہیں ہوگی بلکہ آخری دنوں تک سرسبز رہے گی۔ہندوؤں کے لئے یہ آسان نہ تھا کہ خدا تعالیٰ کے اس قہری نشان کو تسلیم کر لیتے اور ہدایت پاتے۔ہمیشہ کی طرح منکرین کی راہ کو انہوں نے بھی اختیار کیا اور پنڈت لیکھرام کی ہلاکت کا مرزا صاحب کو ذمہ دار ٹھہرایا اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔پنڈت صاحب کی ہلاکت کے جلد بعد اخبار آفتاب ہند نے لکھا کہ "مرزا قادیانی خبر دار۔مرزا قادیانی بھی امروز و فرد کا مہمان ہے۔بکرے کی ماں کب تک خیر مناسکتی ہے۔آج کل اہل ہنود کے خیالات