مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 128 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 128

۱۲۸ ے بجے شام کے وقت انگڑائی لی اس وقت اس ظالم نے جو صبح سے موقع کی گھات میں تھا فوراً اُٹھ کر پنڈت جی کے پہلو میں چھرا گھونپ دیا جس سے انتڑیاں باہر نکل آئیں۔پنڈت جی نے ایک ہاتھ سے انتڑیوں کو تھاما ایک سے چھری چھین لی۔تب پنڈت جی کی ما تا اور دھرم پنی اس کی طرف دوڑیں۔اس وقت اس بے رحم ظالم نے پنڈت جی کی بوڑھی ماتا کو بیلنا اس زور سے مارا کہ وہ اچانک چوٹ لگنے کے سبب بے ہوش ہو کر گر گئیں اور وہ بے ایمان قاتل فرار ہو گیا۔کچھ دیر کے بعد لوگ جمع ہو گئے اور پنڈت جی کو ہسپتال لے گئے اور آخر ایک بجے رات آپ کی پاک روح قفس عنصری سے عالم جاودانی کی طرف پرواز کر گئی۔پنڈت لیکھرام کے اس قتل کے واقعات آریہ سماجی مہاشہ سنت رام آشفتہ نے اپنی تصنیف پنڈت لیکھرام کی سوانح عمری میں یوں لکھے ہیں۔متعلقہ حصے کے ہندی مندرجات کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔مار فروری ۱۸۹۷ء کے دن جبکہ دیانند کالج کے ہال میں ایک شخص آپ کی تلاش کرتا ہوا دیکھا گیا اور آپ سے مل کر کہا کہ عرصہ دو سال سے مسلمان ہو گیا ہوں شُدھ کر لیں تو فوراً وعدہ کیا کہ ضرور شد ھ کریں گے حالانکہ صورت شکل خوفناک معلوم ہوتی تھی۔اُس کی آواز مہیب لہجے لئے ہوئی تھی۔۔۔آریہ بھائیوں نے بہتیرا مسافر سے کہا کہ لے : پنڈت دیو پر کاش- دافع الا و ہام صفحہ ۸۱