مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 101 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 101

1+1 تھا کہ تیرہویں صدی کے اختتام پر مسیح موعود کا ظہور ضروری ہے۔“ 1 اسلام کے خلاف عیسائیوں اور آریوں کے ظالمانہ حملے مرزا صاحب کی آنکھوں کے سامنے ہورہے تھے۔آپ نے ذاتی مشاہدے کی بنیاد پر لکھا کہ اس زمانہ میں جو کچھ دین اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کی گئی اور جس قدر شریعت ربانی پر حملے ہوئے اور جس طرح سے ارتداد والحاد کا دروازہ کھلا کیا اُس کی نظیر کسی دوسرے زمانے میں بھی مل ن ہے؟ کیا یہ سچ نہیں کہ تھوڑے ہی عرصے میں اس ملک ہند میں ایک لاکھ کے قریب لوگوں نے عیسائی مذہب اختیار کر لیا اور چھ کروڑ اور کسی قدر زیادہ اسلام کے مخالف کتابیں تالیف ہوئیں اور بڑے بڑے شریف خاندانوں کے لوگ اپنے پاک مذہب کو کھو بیٹھے۔یہاں تک کہ وہ جو آلِ رسول کہلاتے تھے وہ عیسائیت کا جامہ پہن کر دشمن رسول بن گئے اور اس قدر بد گوئی اور اہانت اور دشنام دہی کی کتابیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں چھاپی گئیں اور شائع کی گئیں کہ جن کے سُنے سے بدن پر لرزہ پڑتا اور دل رو رو کر یہ گواہی دیتا ہے کہ اگر یہ لوگ ہمارے بچوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے قتل کرتے اور ہمارے جانی و دلی عزیزوں کو جو دنیا کے عزیز ہیں ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالتے اور ہمیں بڑی ذلت سے جان سے مارتے اور ہمارے تمام اموال پر قبضہ کر لیتے تو والله ثم واللہ ہمیں رنج نہ ہوتا اور اس قدر دل کبھی نہ دکھتا جوان گالیوں اور : مولوی سید الوالحسن ندوی ۱۹۶۶ء- قادیانیت طبع دوئم لا ہور صفحہ ۴۵ ، ۱۷