مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 100 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 100

III- مرزا غلام احمد صاحب قادیانی اور آریہ سماجی لیڈر پنڈت لیکھرام پشاوری کے مابین روحانی مقابلہ: پس منظر : انیسویں صدی کی آخری چوتھائی میں آریہ تحریک کی بنیاد پڑی اور ہندوؤں میں اس قدر تیزی سے مقبول ہوئی کہ جلد ہی سارے ہندوستان میں مستحکم ہوگئی۔آریہ سماج کا مرکز فلسفہ ہی اسلام اور بانی ء اسلام پر بے سروپا اعتراضات، غلیظ اور اہانت آمیز الزامات کا ملغوبہ تھا۔اس زمانے میں قرآن کریم اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر اعتراضات کی موسلا دھار بارش ہو رہی تھی۔برہمو سماج اور عیسائی مشنریوں کا سارا زور بھی اسلام کے خلاف صرف ہو رہا تھا۔اس وقت کے حالات کا تذکرہ تقریباً ۹۰ سال بعد مولوی سیدابوالحسن صاحب ندوی ناظم دارالعلوم ندوہ نے ان الفاظ میں کیا۔عیسائی پادری مذہب مسیحیت کی تبلیغ و دعوت اور دین اسلام کی تردید میں سرگرم تھے۔۔۔۔دوسری طرف آریہ سماجی مبلغ جوش و خروش سے اسلام کی تردید کر رہے تھے۔! مسلمانوں پر یاس و نامیدی اور حالات و ماحول سے شکست خوردگی کا غلبہ تھا۔عوام کی بڑی تعداد کسی مرد غیب کے ظہور اور کسی ملہم اور کسی موید من اللہ کی آمد کی منتظر تھی۔کہیں کہیں یہ خیال بھی ظاہر کیا جاتا : مولوی سید الوالحسن ندوی ۱۹۶۶ء- قادیانیت طبع دوئم لا ہور صفحہ ۴۵ ، ۱۷