مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 74
۷۴ -L دکھلا دے گا کہ اس کا ہاتھ غالب ہے۔اپنی وفات سے چند روز قبل مرزا صاحب نے اپنے ایک خط بنام ایڈیٹر اخبار عام لاہور میں لکھا کہ میں خودستائی سے نہیں بلکہ خدا کے فضل اور اس کے وعدوں کی بنا پر کہتا ہوں کہ اگر تمام دنیا ایک طرف ہو اور ایک طرف صرف میں کھڑا کیا جاؤں اور کوئی ایسا امر پیش کیا جائے جس سے خدا کے بندے آزمائے جاتے ہیں تو مجھے اس مقابلہ میں خدا غلبہ دے گا اور ہر ایک پہلو کے مقابلہ میں خدا میرے ساتھ ہوگا اور ہر ایک میدان میں وہ مجھے فتح دے گا۔جماعت احمدیہ مرزا صاحب کی وفات کے بعد : اگر چہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے اپنی اولا داور جماعت احمدیہ کی شاندار مستقبل کے لئے بہت زبر دست پیشگوئیاں کی تھیں لیکن مخالف علماء کی کوششیں بھی کم نہ تھیں۔سارے ہندوستان میں مرزا صاحب کے مقابلے میں ایک محاذ کھڑا کر دیا گیا اس کے باوجود مرزا صاحب کے پیروکاروں کی تعداد بڑھتی ہی رہی۔۲۶ مئی ۱۹۰۸ء کو جب آپ کی لاہور میں وفات ہوئی تو ہزاروں فدائین کی ایک جماعت آپ کے ساتھ تھی۔مخالف علماء کا یہ خیال تھا کہ مرزا صاحب کی وفات کے بعد جماعت احمدیہ ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۲ء - تحفہ گولڑو یہ ضمیمه صفحه ۱۳۴ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ء- بحوالہ اخبار بدر قادیان ۱۱ار جون ۱۹۰۸، صفحه ۱ کالم ۱-۲