مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 75
۷۵ خود بخود تتر بتر ہو جائے گی اور مرزا صاحب کی پیشگوئیاں خود بخو دجھوٹی ہو جائیں گی لیکن ان کی طرف سے جماعت احمدیہ کو منتشر کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگانے کے باوجود بھی مخالفین کی توقعات پوری نہ ہوسکیں۔جماعت احمدیہ کو مٹانے کے لئے نئی نئی تنظیمیں بنتی رہیں لیکن جماعت احمدیہ مرزا صاحب کی پیشگوئیوں کے مطابق ترقی کرتی رہی۔مجلس احرار اسلام تو جماعت احمدیہ کے خلاف کامیابی کا اتنا یقین رکھتی تھی کہ ان کے مشہور لیڈر سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے سیالکوٹ میں رام تلائی کے جلسہ عام میں ۱۹ رمئی ۱۹۳۵ء کو فخر یہ اعلان کیا کہ مرزائیت کے مقابلہ کے لئے بہت سے لوگ اُٹھے لیکن خدا کو یہی منظور تھا کہ وہ میرے ہاتھوں سے تباہ ہو۔“ لیکن کہاں ہیں سید صاحب۔کیا ان کا اعلان صحیح نکلا یا کہ مرزا صاحب کا کہنا کہ ”میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں ؟“ ۲ سید صاحب خود منوں مٹی تلے سور ہے ہیں اور جماعت احمد یہ آگے ہی آگے بڑھ رہی ہے۔چوہدری افضل حق صاحب نے آل انڈیا کانفرنس مجلس احرار اسلام پشاور منعقدہ ۷ تا ۹ را پریل ۱۹۳۹ء کو خطبہ صدارت میں جماعت احمدیہ کو ایک فتنہ قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں خدا کی مہربانی پر بھروسہ ہے کہ احرار کا وسیع نظام باوجود مالی سوانح حیات، سید عطاء اللہ شاہ بخاری ۱۹۴۱ء۔ہندوستانی کتب خانہ لاہور صفحات ۱۰۰،۳۹ ہے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۵ ء - انوار الاسلام روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳