مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 73 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 73

۷۳ ساتھ ہے۔۔۔اے لوگو ! تم یقینا سمجھ لو کہ میرے ساتھ وہ ہاتھ ہے جو اخیر وقت تک مجھ سے وفا کرے گا۔اگر تمہارے مرد اور تمہاری عورتیں اور تمہارے جو ان اور تمہارے بوڑھے۔اور تمہارے چھوٹے اور تمہارے بڑے سب مل کر میرے ہلاک کرنے کے لئے دعائیں کریں یہاں تک کہ سجدے کرتے کرتے ناک گل جائیں اور ہاتھ شل ہو جائیں تب بھی خدا ہر گز تمہاری دعا نہیں سنے گا اور نہیں رکے گا جب تک وہ اپنے کام کو پورا نہ کر دے اور اگر انسانوں میں سے ایک بھی میرے ساتھ نہ ہو تو خدا کے فرشتے میرے ساتھ ہونگے اور اگر تم گواہی کو چھپاؤ تو قریب ہے کہ پتھر میرے لئے گواہی دیں۔پس اپنی جانوں پر ظلم مت کرو۔کا ذبوں کے منہ اور ہوتے ہیں اور صادقوں کے اور۔۔۔خدا کے مامورین کے آنے کے لئے بھی ایک موسم ہوتے ہیں اور پھر جانے کے لئے بھی ایک موسم پس یقیناً سمجھو کہ میں بے موسم آیا ہوں نہ بے موسم جاؤں گا۔خدا سے مت لڑو یہ تمہارا کام نہیں کہ مجھے تباہ کردو۔مرزا صاحب اپنی کتاب تحفہ گولڑویہ میں ایک دفعہ پھر مخالفین کو انتباہ کرتے ہیں کہ ٹھٹھا کرو جس قدر چاہو ، گالیاں دو جس قدر چاہو اور ایذا اور تکلیف دہی کے منصوبے سوچو جس قدر چاہو اور میرے استیصال کے ہر قسم کی تدبیریں اور مکر سو چو جس قدر چاہو پھر یا درکھو کہ عنقریب خدا تمہیں ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۲ء - تحفہ گولڑو یہ ضمیمه صفحات ۱۲-۱۳