مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 247 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 247

۲۴۷ -۱۷ چچازاد بھائیوں کے خلاف مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی خدا سے دُعا: ان نا قابلِ برداشت حالات میں مرزا غلام احمد صاحب نے کمرہ بند کر کے سجدہ میں گر کر خدا کے حضور التجا کرتے ہوئے کہا کہ ”اے میرے رب ! اپنے بندہ کی نصرت فرما اور اپنے دشمنوں کو ذلیل اور رسوا کر۔اے میرے رب! میری دُعائن اور اسے قبول فرما۔کب تک تجھ سے اور تیرے رسول سے تمسخر کیا جائے گا اور کس وقت تک یہ لوگ تیری کتاب کو جھٹلاتے اور تیرے نبی کے حق میں بد کلامی کرتے رہیں گے۔اے ازلی ابدی ، اے مددگار خدا! میں تیری رحمت کا واسطہ دے کر تیرے حضور فریاد کرتا ہوں۔اس گریہ وزاری کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مرزا غلام احمد صاحب کو یہ الہام ہوا کہ (ترجمہ) میں نے اُن کی نافرمانی اور سرکشی کو دیکھا ہے۔میں اُن پر طرح طرح کی آفات ڈال کر انہیں آسمان کے نیچے سے نابود کر دوں گا اور تم جلد دیکھو گے کہ میں اُن کے ساتھ کیا سلوک کرتا ہوں اور ہم ہر ایک بات پر قادر ہیں۔میں ان کی عورتوں کو بیوہ، ان کے بچوں کو یتیم اور ان کے گھروں کو ویران کر دوں گا اور اس طرح سے وہ اپنی باتوں کا اور اپنی : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء - آئینہ کمالات اسلام طبع اوّل صفحات ۵۶۶-۵۷۰