مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 246 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 246

۲۴۶ میں وہ گندے الفاظ استعمال کئے کہ ایسے کلمات کسی کافر سے بھی نہیں سنے گئے۔یہی نہیں انہوں نے خدا تعالیٰ کی شان اقدس میں بھی فتیح الفاظ کہے اور قرآن مجید کو نہایت بے دردی سے اپنے پاؤں تلے روند کر بے حرمتی کی۔حضرت اقدس ( مرزا غلام احمد صاحب - ناقل) نے اُسے فرمایا کہ میں نے پہلے بھی اُن کے پاس بیٹھنے سے منع کیا تھا پس خدا سے ڈرو اور توبہ کرو مرزا امام الدین اور اُن کے ساتھیوں کی طرف سے اسلام دشمنی کے اظہار کا یہ پہلا واقعہ نہیں تھا اس سے قبل جب انہوں نے چشمہ نور پر لیس امرتسر سے مرزا غلام احمد صاحب کے خلاف اسلام پر اعتراضات سے پُر اشتہار شائع کیا تھا تو اس کے ساتھ ہی انہوں نے بے حد زہر یلا خط بھی شائع کیا تھا اس میں نہ صرف مرزا غلام احمد صاحب سے خدا کے وجود کے بارے میں بہت بے باکی سے ثبوت مانگے تھے بلکہ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کے خلاف اس قدر گالیاں درج تھیں کہ ہندوستان کے غیر مسلموں خصوصاً عیسائیوں نے اس کی خوب تشہیر کی تھی۔اُن کے ۱۸۸۵ء کے اشتہار کا مضمون بھی اتنا گندہ تھا کہ بقول مرزا غلام احمد صاحب ممکن تھا که آسمان پھٹ جاتا۔ان اشتہارات کو اسلام کا کوئی ادنی ہمدرد بھی پڑھتا تو قطعاً برداشت نہ کر سکتا۔ل : دوست محمد شاہد ۱۹۵۹ء- تاریخ احمدیت۔جلد دوم صفحہ ۱۴۰