مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 248 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 248

۲۴۸ کاروائیوں کا مزہ چکھیں گے لیکن میں انہیں یکدم ہلاک نہیں کروں گا بلکہ تدریجاً پکڑوں گا تا کہ اُنہیں رجوع اور توبہ کا موقعہ ملے۔میری لعنت اُن پر ، اُن کے گھروں پر ، اُن کے چھوٹوں اور بڑوں پر ، اُن کی عورتوں اور مردوں پر اور اُن کے اُس مہمان پر جو اُن کے گھر میں داخل ہوگا پڑے گی اور اُن تمام پر لعنت پڑے گی سوائے اُن لوگوں کے جو ایمان لائیں اور اچھے عمل کریں اور اُن سے اپنے تعلقات منقطع کر لیں اور اُن کی مجالس سے دوری اختیار کر لیں پس وہی لوگ ہیں جن پر رحم کیا جائے گا۔اے اس سے قبل مرزا غلام احمد صاحب کے سفر ہوشیار پور (۱۸۸۶ء) کے دوران الہام ہوا کہ (ترجمہ) میں نے اس عورت (مرزا احمد بیگ کی خوشدامن - ناقل ) کو ایسے حال میں دیکھا کہ اُس کے منہ پر گریہ و بکا کے آثار تھے۔تب میں نے اسے کہا کہ اے عورت! تو بہ کر ، تو بہ کر کیونکہ بلا تیری نسل کے سر پر کھڑی ہے اور یہ مصیبت تجھ پر نازل ہونے والی ہے۔وہ شخص (یعنی مرزا احمد بیگ ) مرے گا اور اس کی وجہ سے کئی سگ سیرت لوگ ( پیدا ہو کر پیچھے رہ جائیں گے۔“ ہے ا تذکرہ مئی ۱۸۸۸ء- مجموعہ الہامات کشوف ورؤیا۔مرزا غلام احمد قادیانی صفحات ۱۵۴- ۱۵۵ : تذکره جنوری ۱۹۸۶ء مجموعہ الہامات کشوف و رؤیا مرزا غلام احمد قادیانی - صفحه ۱۳۶ ( تبلیغ رسالت۔مرزا غلام احمد صفحه ۹)