مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 160 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 160

17۔عیسائیان جنڈیالہ نے معرفت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب امرتسر بنام فدوی بذریعہ رجسٹری ایک خط ارسال کیا ہے جس کی نقل خط ہذا کی دوسری طرف واسطے ملاحظہ کے پیش خدمت ہے۔عیسائیوں نے بڑے زور وشور سے لکھا ہے کہ اہل اسلام جنڈیالہ اپنے علماء اور دیگر بزرگان دین کو موجود کر کے ایک جلسہ کریں اور دین حق کی تحقیق کی جائے دور نہ آئندہ سوال کرنے سے خاموشی اختیار کریں اسلئے خدمت بابرکت میں عرض ہے کہ چونکہ اہل اسلام جنڈیالہ اکثر کمزور ومسکین ہیں اس لئے خدمت عالی شریف میں ملتمس ہوں کہ آنجناب اللہ اہل اسلام جنڈیالہ کو امداد فرماؤ ورنہ اہل اسلام پر دھبہ آجائے گا۔۔۔۔فقط جواب طلب ضروری را قم محمد بخش پاند با مکتب دیسی قصبہ جنڈیالہ ضلع امرتسر ۱۱ را پریل ۱۸۹۳ء ۱ محمد بخش پاند ہا صاحب کے خط کے جواب میں مرزا غلام احمد صاحب نے مندرجہ ذیل خط مسیجان جنڈیالہ کے نام لکھا اس کے ضروری حصے پیش ہیں۔دد بسم اللہ الرحمن الرحیم بخدمت مسیحان جنڈیالہ بعد ما وجب آج (۱۳ را پریل ۱۸۹۳ء۔ناقل ) میں نے آپ صاحبوں کی وہ تحریر جو آپ نے میاں محمد بخش صاحب کو بھیجی تھی اوّل سے آخر تک پڑھی جو کچھ آپ صاحبوں نے سوچا ہے مجھے اس سے اتفاق لے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۳ ء - حجتہ الاسلام روحانی خزائن جلد ششم صفحه ۵۹