مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 71 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 71

اے نا کام ہوں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔-۲ مرزا صاحب نے اپنی کتاب ازالہ اوہام مطبوعہ ۱۸۹۱ء میں الہاماً لکھا کہ تو مغلوب ہو کر بظاہر مغلوبوں کی طرح حقیر ہو کر پھر غالب ہو جائے گا۔۔۔۔کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم لوگ ایک بھاری جماعت ہیں۔یہ سب بھاگ جائیں گے اور پیٹھ پھیر لیں گے۔۔۔میں تجھے زمین کے کناروں تک عزت دوں گا اور تیرا ذکر بلند کروں گا اور تیری محبت دلوں میں ڈال دوں گا۔“ اے - مرزا صاحب اپنی کامیابی کے یقین کا انوار الاسلام مطبوعہ ۱۸۹۵ء میں اس طرح اظہار کرتے ہیں کہ یہ عاجز اگر چہ ایسے کامل دوستوں کے وجود سے خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے لیکن باوجود اسکے یہ بھی ایمان ہے کہ اگر چہ ایک فرد بھی ساتھ نہ رہے اور سب چھوڑ چھاڑ کر اپنا اپنا راہ لیں تب بھی مجھے کچھ خوف نہیں۔میں جانتا ہوں کہ خدا میرے ساتھ ہے۔اگر میں پیسا جاؤں اور کچلا جاؤں اور ایک ذرے سے بھی حقیر تر ہو جاؤں اور ہر ایک طرف سے ایذا اور گالی اور لعنت دیکھوں۔تب بھی میں آخر فتحیاب ہوں گا۔مجھ کو کوئی نہیں جانتا مگر وہ جو میرے ساتھ ہے۔میں ہرگز ضائع نہیں ہو سکتا۔دشمنوں کی کوششیں عبث ہیں اور حاسدوں کے منصوبے لا حاصل ہیں۔ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۱ء- ازالہ اوہام صفحه ۶۳۲