مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 72 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 72

۷۲ اے نادانوں اور اندھو! مجھ سے پہلے کون صادق ضائع ہوا جو میں ضائع ہو جاؤں گا۔کس بچے وفادار کو خدا نے ذلت کے ساتھ ہلاک کر دیا جو مجھے ہلاک کرے گا۔یقیناً یا درکھو اور کان کھول کر سنو کہ میری روح ہلاک ہونے والی روح نہیں اور میری سرشت میں ناکامی کا خمیر نہیں۔مجھے وہ ہمت اور صدق بخشا گیا ہے جس کے آگے پہاڑ پیچ ہیں۔میں کسی کی پرواہ نہیں رکھتا۔میں اکیلا تھا اور اکیلا رہنے پر ناراض نہیں۔کیا خدا مجھے چھوڑ دے گا ؟ کبھی نہیں چھوڑے گا۔کیا وہ مجھے ضائع کر دے گا ؟ کبھی نہیں ضائع کرے گا۔دشمن ذلیل ہونگے اور حاسد شرمندہ اور خدا اپنے بندے کو ہر میدان میں فتح دے گا۔‘لے مرزا صاحب نے اپنی تصنیف اربعین مطبوعہ ۱۹۰۰ء میں مزید فیصلہ کن انداز میں مخالفین کو چلینج دیتے ہوئے فرمایا کہ یہ ان لوگوں کی غلطی ہے اور سراسر بدقسمتی ہے کہ میری تباہی چاہتے ہیں۔میں وہ درخت ہوں جس کو مالک حقیقی نے اپنے ہاتھ سے لگایا ہے۔جو شخص مجھے کاٹنا چاہتا ہے اس کا نتیجہ بجز اسکے کچھ نہیں کہ وہ قارون، یہودا اسکر یوطی اور ابو جہل کے نصیب سے کچھ حصہ لینا چاہتا ہے۔میں ہر روز اس بات کے لئے چشم پر آب ہوں کہ کوئی میدان میں نکلے اور منہاج نبوت پر مجھ سے فیصلہ کرنا چاہئے پھر دیکھے کہ خدا کس کے ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۵ ء انوارالاسلام، روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۲۳