مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 70 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 70

وو ” خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ تیرا گھر برکت سے بھرے گا۔تیری ذریعت منقطع نہیں ہوگی خدا تیرے نام کو اس روز تک جو دنیا منقطع ہو جائے عزت کے ساتھ قائم رکھے گا اور تیری دعوت کو دنیا کے کناروں تک پہنچائے گا۔۔۔۔اور ایسا ہوگا کہ وہ سب لوگ جو تیری ذلت کی فکر میں لگے ہوئے ہیں اور تیرے نا کام رہنے کے در پے اور تیرے نابود کرنے کے خیال میں ہیں وہ خود ناکام رہیں گے اور نا کامی اور نامرادی میں مریں گے لیکن خدا تجھے بکلی کامیاب کرے گا اور تیری ساری مراد یں تجھے دے گا۔میں تیرے خالص اور دلی محبوں کا گر وہ بھی بڑھاؤں گا اور ان کے نفوس واموال میں برکت دوں گا اور ان میں کثرت بخشوں گا۔قارئین یہ مرزا صاحب کے ایک طویل الہام کا تھوڑا سا حصہ درج کیا گیا ہے۔آج ایک صدی سے زائد کا عرصہ گذرنے کے بعد اس کے ایک ایک جملے کو پڑھیے اور پھر بتائیے کہ خدا کی خاص تائید کے بغیر کس طرح ممکن ہے کہ آج مرزا صاحب کی جسمانی اور روحانی اولا دا کناف عالم میں پھیلی ہوئی ہے۔جولائی ۱۹۸۸ء میں اسلام آباد (لندن) میں ہونے والے جماعت احمدیہ کے جلسہ سالانہ میں ایک سو سے زائد ممالک کے احمدی نمائندے شریک ہوئے اور کس طرح مرزا صاحب کے مخالفین علماء میں سے ہزاروں اس حسرت کے ساتھ دنیا سے چل دیئے کہ کس طرح مرزا صاحب : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۶ء- اشتہار رساله سراج منیر مشتمل بہ نشا نہائے رب قد برضمیمہ اخبار ریاض ہند، امرتسر یکم مارچ ۱۸۸۶ء۔