مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 409
۴۰۹ وو ہم نے وہ سب کچھ دیکھا جو کہ وہاں قابل دید تھا۔چھاپہ خانہ، دفتر ڈاک ، دینیات کا مدرسہ، لڑکیوں اور لڑکوں کا مدرسہ۔گویا یہ جگہ شہد کی مکھیوں کا ایک چھتہ ہے جو کہ تبلیغ اسلام کی نشر واشاعت میں ہمہ تن مشغول ہے۔خط و کتابت کا رابطہ لنڈن ، پیرس ، برلن ، شکاگو، سنگاپور کے ساتھ قائم ہے۔کاغذات کے طاقچے شاندار مستقبل کے ممکنات سے بھرے پڑے ہیں۔الماریاں دینی انسائیکلو پیڈیاؤں ، ڈکشنریوں اور خلاف عیسائیت لٹریچر سے لدی ہوئی ہیں۔گویا یہ ایک اسلحہ خانہ ہے جو کہ غیر ممکن کو ممکن ثابت کر نے کے لئے تیار کیا گیا ہے۔راسخ الاعتقادی کا یہ عالم ہے کہ وہ پہاڑوں کو جنبش دینے والی ہے۔‘1 :۲۲ اسلام کی انمول خدمت: مولانا ظفر علی خاں ایڈیٹر روز نامہ زمیندار لاہور نے لکھا کہ مسلمانان جماعت احمدیہ اسلام کی انمول خدمت کر رہے ہیں جو ایثار ، کمر بستگی، نیک نیتی اور تو کل علی اللہ ان کی جانب سے ظہور میں آیا ہے وہ اگر ہندوستان کے موجودہ زمانے میں بے مثال نہیں تو بے انداز عزت اور قدردانی کے قابل ضرور ہے۔جہاں ہمارے مشہور پیراور سجادہ نشین حضرات بے حس وحرکت پڑے ہیں اس اولوالعزم جماعت نے عظیم الشان خدمت اسلام کر کے دکھا دی ۲ لے : ڈاکٹر زویر ۱۹۲۵ء چرچ مشنری ریویو۔لنڈن (اخبار الفضل ۱۸؍ جولائی ۱۹۲۵ء) : مولانا ظفر علی خاں - اخبار زمیندار لاہور ۲۴ / جولائی ۱۹۲۳ء