مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 410 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 410

۴۱۰ ۲۳- اسلام کی سچی اور پُر جوش خدمت: مشہور اہل قلم جناب مولا نا عبد الحلیم شرر نے لکھا کہ " آج کل احمدیوں اور بہائیوں میں مقابلہ و مناظرہ ہو رہا ہے مگر دونوں میں اصل فرق یہ ہے کہ بابیت اسلام کو مٹانے کو آئی ہے اور احمدیت اسلام کو قوت دینے کے لئے اور اسی کی برکت ہے کہ باوجود چند اختلافات کے احمدی فرقہ اسلام کی سچی اور پُر جوش خدمت کرتے ہیں دوسرے مسلمان نہیں‘1 -۲۴- اسلام کا پیغام پہنچانے کے لئے بے قرار: میاں بشیر احمد صاحب۔ایڈیٹر رسالہ ہمایوں لاہور نے لکھا کہ ”ہندوستان میں فرقہ احمدیہ نے اسلام کو۔۔۔۔لا مذہب مسلمانوں اور غیر مسلم نقادوں کے سامنے پیش کیا۔اشاعت اسلام کے سلسلہ میں انہوں نے انگلستان اور امریکہ میں مستقل طور پر کام شروع کر دیا اور انگریزی میں کتابیں اور رسائل شائع کئے۔یہ فرقہ صوم وصلوٰۃ کا پابند ہے اور مذہبی رسوم کا ادا کرنا ضروری سمجھتا ہے۔۔۔۔اور اسلام کے پیغام کو دنیا تک پہنچانے اور لوگوں میں پھیلانے کے لئے بے قرار نظر آتے ہیں سے : مولاناعبدالحلیم شرر- رسالہ دلگداز لکھنؤ جون ۱۹۲۶ء : میاں بشیر احمد - رسالہ ہمایوں لاہور مئی ۱۹۲۷ء