مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 408 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 408

۴۰۸ ا۔اسلام کی اصلی وسادہ صورت : مشہور مسلم لیڈر محی الدین غازی نے تاثرات قادیان میں لکھا کہ اس جماعت نے تبلیغی مقاصد کے لئے سب سے پہلے اسی سنگلاخ زمین کو چنا اور یورپ و امریکہ کا رُخ کیا اور اُن کے سامنے اسلام کو اصلی و سادہ صورت میں اور اس کے اصولوں کو ایسی قابل قبول شکل میں پیش کیا کہ ان ممالک کے ہزار ہا افراد و خاندان دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے۔۔۔-۲- اسلام کا با قاعدہ کام : پیسہ اخبار لا ہور نے لکھا کہ اس وقت ملک میں ایک احمد یہ جماعت ہی اسلام کا با قاعدہ کام کر رہی ہے اور دیگر تمام مسلمانوں کی کوئی انجمن اشاعت اسلام نہیں کرتی ہے تبلیغ اسلام کے لئے شہد کی مکھیوں کا چھتہ : مشہور امریکن پادری ڈاکٹر زویمر نے ۲۸ رمئی ۱۹۲۴ء کو قادیان کا دورہ کیا۔واپسی پر چرچ مشنری ریویو میں جماعت احمدیہ کے متعلق مندرجہ ذیل ریمارکس دیئے۔محی الدین غازی- تاثرات قادیان صفحات ۱۷-۱۸ تاریخ احمدیت حصہ اول صفحات ۲۸-۲۹) پیسہ اخبار لاہوراا نومبر ۱۹۲۲ء