مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 339
۳۳۹ مباہلہ کا رنگ رکھتے تھے۔اس بیان کے چند دن بعد ہی نور احمد صاحب طاعون سے ہلاک ہو گئے۔انجمن حمایت اسلام لاہور کے ایک مدرس مولوی زین العابدین صاحب مولوی فاضل اور منشی فاضل نے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی سچائی کے بارے مولوی محمد علی سیالکوٹی کے ساتھ کشمیری بازار لاہور میں ایک دوکان پر کھڑے ہو کر مباہلہ کیا۔تھوڑے دنوں کے بعد وہ خود، اس کی بیوی ، داماد، کل سترہ افراد طاعون سے ہلاک ہو گئے۔اسی طرح کریم بخش نامی لاہور کا ایک ٹھیکیدار مرزا صاحب کے بارے میں بہت بے عزتی کے الفاظ استعمال کیا کرتا تھا۔کئی دفعہ اسے سمجھایا گیا۔مگر وہ گندی زبان استعمال کرتا ہی رہتا تھا باز نہیں آتا تھا۔آخر عین جوانی میں موت کا شکار ہوا سے حافظ مرزا صاحب کی سواری گزرے گی اس پر راکھ ڈالے گا۔آخر ۱۹۰۶ ء میں خود مع گھر کے ۱۰۹ افراد کے طاعون سے ہلاک ہوا۔حکیم محمد شفیع سیالکوٹی مرزا صاحب کی بیعت سے مرتد ہو کر سخت مخالفوں کے گروہ میں شامل ہو گیا۔اس نے مدرستہ القرآن کی بنیاد بھی ڈالی۔آخر وہ بھی طاعون کا شکار ہوا اس کی بیوی ، والدہ اور بھائی سب یکے بعد دیگرے طاعون سے مر گئے اور وہ لوگ بھی ہلاک ہوئے جو اس کے مدرسہ کے معاون تھے۔۴ ایسا ہی مرزا سردار بیگ سیالکوٹی کا حشر ہوا۔وہ مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے خلاف سخت گندہ زبان اور شوخ تھا۔ایک دن اس نے ایک احمدی سے کہا کہ کیوں طاعون، طاعون کرتے ہو ہم تو تب جانیں کہ ہمیں طاعون ہو۔اس بات کے دو دن بعد وہ ۲۰۱، ۳، ۴ : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی صفحات ۲۳۷-۲۳۸ 6