مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 338
۳۳۸ -۲ علاج کے واسطے بلا کر لے گئے۔میں ان کی حالت دیکھ کر ڈر گیا۔علاج کرانے والوں کو کہا کہ اس گھر میں خدا کا غضب نازل ہو رہا ہے تم اپنی ہمیشر کو گھر لے جاؤ۔وہ گھر میں لے گئے اور مریضہ کچھ دن بعد اچھی ہو گئی جو مہم کی لڑکی تھی وہ اُسی گھر میں دوسرے روز باپ سے جاملی اور بجائے ۲۷ رمضان المبارک کے لے رمضان المبارک کو حضرت مرزا صاحب قادیانی کے سلسلہ کے عوض مرزا دوالمیالی کے گھر کا سلسلہ تباہ ہو گیا۔- مرزا غلام احمد قادیانی کے ۱۸۹۷ء کے فیصلہ کن مباہلے کے چیلنج کے مقابلے پر اگر چہ کوئی مولوی کھڑا نہ ہوالیکن تاخیر سے وارد ہونے والی آسمانی سزاؤں کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ جلد یا بدیر بہت سے علماء کرام ہلاک ہوتے چلے گئے۔کسی نے اشارہ بھی چیلنج کیا تو وہ سزا کی زد سے نہ بچ سکا۔حافظ آباد (ضلع گوجرانوالہ - پنجاب ) کے نوراحمد صاحب بھی مرزا صاحب کے سخت مخالف تھے۔ان کا بھتیجا منشی محبوب عالم احمدی تھا۔نور احمد صاحب نے اپنے بھتیجے سے کہا کہ مرزا صاحب اپنے دعوے مسیحیت پر کوئی نشان کیوں نہیں دکھلاتے ؟ منشی صاحب نے جواب دیا کہ مرزا صاحب کے نشانوں میں سے ایک نشان طاعون ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ طاعون ہمیں نہیں چھوٹے گی بلکہ یہ طاعون مرزا صاحب کو ہی ہلاک کرنے آئی ہے نیز یہ کہ طاعون کا اثر ہم پر ہرگز نہ ہوگا بلکہ مرزا صاحب پر ہی ہوگا۔یہ الفاظ اپنے اندر : حکیم کرم داد صاحب ۱۹۰۳ء- خط بنام مرزا غلام احمد قادیانی (حقیقۃ الوحی صفحه ۳۸۴)