مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 295
۲۹۵ حسین کامی اور مرزا غلام احمد صاحب کے درمیان قضیے کے انجام : حسین کا می وائس کونسل ترکی اور مرزا غلام احمد صاحب کے درمیان پیدا ہونے قضیے کے نتیجے میں مرزا صاحب نے تین فریقوں کے بارے میں پیشگوئیاں کیں۔سلطان ترکی کے اراکین کی حالت اچھی نہ ہونا اور انجام اچھا نہ ہونا۔حسین کامی کی سرشت میں منافقت کا ہونا۔۳۔چودھویں صدی رسالہ میں درج ”بزرگ کی توبہ نہ کرنے کی صورت میں پردہ دری۔اس قضیے کو گزرے ۹۰ سال سے زائد ہو چکے ہیں اور تینوں پیشگوئیوں کے انجام کا تاریخی ثبوت حیرت انگیز اور عبرتناک ہے ملاحظہ فرمائیے۔- اخبار چودھویں صدی میں مذکور بزرگ کی تو بہ: اخبار چودھیوں صدی نے حسین کامی کے قضیے میں جن بزرگ کا حوالہ دیا تھا وہ راجہ جہانداد خاں رئیس راولپنڈی تھے۔اگر چہ مرزا صاحب کی طرف سے انہیں معافی کے لئے ایک سال کا عرصہ دیا گیا تھا مگر وہ چند ماہ کے اندر ہی عاجزانہ طور پر مرزا صاحب سے معافی کے خواستگار ہوئے۔انہوں نے مرزا غلام احمد صاحب کو خط لکھا کہ وسیدی و مولائی ! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک خطا کاراپنی غلط کاری سے اعتراف کرتا ہوا ( اس نیاز نامہ کے ذریعے سے ) قادیان کے مبارک مقام پر (گویا) حاضر ہو کر آپ کے رحم کا خواستگار ہوتا ہے۔یکم جولائی ۹۷ ء سے یکم جولائی ۹۸ ء تک جو اس گنہگار کو مہلت دی گئی اب آسمانی بادشاہت میں آپ کے مقابلہ میں اپنے آپ کو مجرم قرار دیتا